جے پور، 8 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ امرتسر-جام نگر گرین فیلڈ ایکسپریس وے سے جہاں چار ریاستوں کے لاکھوں لوگوں کی زندگی آسان ہوگی وہیں ترقی کو بھی ایک نئی توانائی ملے گی۔مسٹر مودی نے راجستھان کے اپنے بیکانیر دورے پر روانہ ہونے سے قبل ہفتہ کو سوشل میڈیا پر یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں آج راجستھان کے بیکانیر میں کئی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کی سعادت حاصل ہوگی۔ ان میں امرتسر-جام نگر گرین فیلڈ ایکسپریس وے بھی شامل ہے۔ اس سے جہاں چار ریاستوں کے لاکھوں لوگوں کی زندگی آسان ہوگی وہیں ترقی کو بھی ایک نئی توانائی ملے گی۔مسٹرمودی شام چار بجے بیکانیر کے نورنگ دیسرمیں امرتسر-جام نگر گرین فیلڈ ایکسپریس وے کے علاوہ گجرات کے بھج سے پنجاب کے موگا تک گرین انرجی کوریڈور کے پہلے مرحلے کی تعمیر، راجستھان میں شمسی توانائی کے شعبوں (8.1 گیگا واٹ) سے ٹرانسمیشن سسٹم پلان فیز II پارٹ ایف کی تعمیر اوربیکانیر میں ای ایس آئی سی اسپتال کی تعمیرکا افتتاح کریں گے۔اسی طرح، وزیر اعظم بیکانیر ریلوے کی دوبارہ ترقی اور چورو- رتن گڑھ ریلوے لائن کو دوگنا کرنے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ مسٹر مودی بیکانیر کے دورے کے دوران 24 ہزار کروڑ سے زیادہ کی سرمایہ کاری سے نیشنل ہائی وے، ریل، پاور پروجیکٹس اور بیکانیر میں ای ایس آئی سی اسپتال کے تعمیراتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ مسٹر مودی جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔