ADVERTISEMENT
سری نگر/شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے جاگر پورہ گاﺅں میں ہفتے کی دوپہر کو تین بچیاں پہرو ندی میں غرقآب ہوگئیں جن میں سے دو کو بچا لیا گیا جبکہ تیسری بچی کی بازیابی کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ میں ہفتے کی دوپہر تین بچیاں پہرو ندی میں اس وقت ڈوب گئیں جب پل پار کرنے کے دوران انہوں نے ایک بچی کی دریا میں گری چپل کو نکالنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی پولیس اور مقامی لوگوں نے ریسکیو آپریشن شروع کرکے دو بچیوں کو بچا لیا جبکہ تیسری کی تلاش جاری ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے/
ADVERTISEMENT











