ADVERTISEMENT
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج مختلف حادثات میں انسانی جانوں کے زیاں پر افوس کااظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبوں کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کااظہار کیا ہے ۔ اس دوران ایل جی موصوف نے ڈوڈہ اور رام بن سڑک حادثات میں زخمی ہونے والوں کے ساتھ ہمدردی ظاہر کی ہے ۔ اس موقعے پر ایل جی نے مرنے والے افراد کے کنبوں کے حق میں فی کس 5پانچ لاکھ روپے بطور ایکس گریشا ریلیف کا اعلان کیا ہے جبکہ شدید زخمی افراد کے حق میں فی کس پچاس ہزار روپے منظور کئے ہیں۔
ADVERTISEMENT