ADVERTISEMENT
لندن:30 مارچ(یواین آئی) برطانیہ میں بینک آف انگلینڈ نے 20 اور 50 پاو¿نڈ والے کاغذ کے نوٹ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بینک آف انگلینڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 20 اور 50 پاو¿نڈ والے کاغذ کے نوٹ 6 ماہ بعد قابل استعمال نہیں رہیں گے۔بینک آف انگلینڈ نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ 20 اور 50 پاو¿نڈ کے کرنسی نوٹ خرچ کر لیں یا پھر بینک میں ڈپازٹ کرا دیں۔چیف کیشئر بینک آف انگلینڈ سارہ جان کا کہنا ہے کہ کاغذ کے نوٹوں کی جگہ پلاسٹک کے نوٹ متعارف کرائے گئے ہیں، پلاسٹک نوٹوں کی نقل کرنا بھی مشکل ہے۔
ADVERTISEMENT