جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے بادام واری رعناواری علاقے 28 مارچ کی شام دو گروپوں کے درمیان توتو میں میں شروع ہوئی جس نے جھگڑے کا رخ اختیار کیا جس دوران تیز دھار والے ہتھیار کا آزادانہ طورپر استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی ہوئے۔پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاکر چاقو حملے میں ملوث چھ ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 28مارچ 2022 کی شام کو بادام واری سری نگر کے باہر نوجوانوں کے دو گروپوں کے درمیان کسی بات پر تو تو میں میں شروع ہوئی جس نے جھگڑے کا رخ اختیار کیا۔انہوں نے بتایا کہ جھگڑے کے دوران چاقو سے حملہ کیا گیا جس وجہ سے دو نوجوان زخمی ہوئے جنہیں بعد میں صدر ہسپتال اور سکمز منتقل کیا گیا۔زخمیوں کی شناخت طاریق احمد شیخ ولد بشیر احمد ساکن رڈہ پورہ خانیار اور ارشید احمد شیخ ساکن احمدا کدل شیخ کالونی حول کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 19/2022زیر دفعات 307,325,147,148 آئی پی سی کے تحت رعناواری پولیس تھانہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔ترجمان کے مطابق کئی مشتبہ نوجوانوں کو پوچھ تاچھ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا جس دوران چھ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ اس جھگڑے کا حصہ رہے ہیں جنہیں بعد میں گرفتار کیا گیا۔گرفتار شدگان کی شناخت دانش احمد شیخ ولد مشتاق احمد ساکن شیخ کالونی حول، فرہان احمد میر ولد غلام نبی میر ساکن کاکہ محلہ نوہٹہ ، شاہ زیب الطاف آہنگر ولد محمدا لطاف آہنگر ساکن گوجوارہ نوہٹہ ، ارباز احمد بٹ ولد محمد الطاف بٹ ساکن مخدوم صاحب نوہٹہ ، توقیر صادق گوجری ولد محمد صادق گوجری ساکن رڈہ پورہ خانیار اور وسیم احمد ڈار ولد غلام احمد ڈار ساکن کاکہ محلہ نوہٹہ کے بطور کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ گروپوں سے وابستہ مزید کئی ملزمان کی شناخت مکمل ہو چکی ہے اور ا±نہیں بھی بہت جلد گرفتار کیا جائے گا۔