Daily Aftab
1 جولائی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

پی  ایم مودی  مدھیہ پردیش  میں پانچ وندے بھارت ایکسپریس  ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے

by Online Desk
26 جون 2023
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

 نئی دلی/ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 27 جون 2023 کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے۔صبح تقریباً 10:30 بجے وزیر اعظم رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن پہنچیں گے اور پانچ وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ وزیر اعظم سہ پہر 3 بجے کے قریب شہڈول میں ایک عوامی پروگرام میں شرکت کریں گے، جہاں وہ رانی درگاوتی کو خراج عقیدت پیش کریں گے، سکل سیل انیمیا کے خاتمے کے مشن کا آغاز کریں گے اور آیوشمان کارڈ کی تقسیم کے پروگرام  کا بھی آغاز کریں گے۔ وزیر اعظم شہڈول ضلع کے گاؤں پاکریا کا بھی دورہ کریں گے۔وزیر اعظم رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن، بھوپال پر منعقدہ ایک عوامی پروگرام میں پانچ وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔یہ پانچ وندے بھارت ٹرینیں ہیں: رانی کملا پتی-جبل پور وندے بھارت ایکسپریس؛ کھجوراہو-بھوپال-اندور وندے بھارت ایکسپریس؛ مڈگاؤں (گوا) – ممبئی وندے بھارت ایکسپریس؛ دھارواڑ-بنگلورو وندے بھارت ایکسپریس؛ اور ہٹیا-پٹنہ وندے بھارت ایکسپریس۔رانی کملا پتی-جبل پور وندے بھارت ایکسپریس مہا کوشل ریجن (جبل پور) کو مدھیہ پردیش کے سنٹرل ریجن (بھوپال) سے جوڑے گی۔ اس کے علاوہ بھیراگھاٹ، پچمڑھی، ست پورہ وغیرہ جیسے سیاحتی مقامات کو بھی بہتر رابطہ کاری سے فائدہ پہنچے گا۔ اس  روٹ  پر چلنے والی موجودہ تیز ترین ٹرینوں کے مقابلے میں یہ ٹرین تقریباً تیس منٹ کم وقت لے گی۔کھجوراہو-بھوپال-اندور وندے بھارت ایکسپریس مالوا ریجن (اندور) اور بندیل کھنڈ ریجن (کھجوراہو) کو سینٹرل ریجن (بھوپال) سے کنیکٹیوٹی کو بہتر بنائے گی۔ اس سے مہاکالیشور، منڈو، مہیشور، کھجوراہو، پنا جیسے اہم سیاحتی مقامات کو فائدہ ہوگا۔ ٹرین روٹ پر موجودہ تیز ترین ٹرینوں کے مقابلے میں تقریباً دو گھنٹے تیس منٹ   کاوقت کم لے گی ۔مڈگاؤں (گوا) – ممبئی وندے بھارت ایکسپریس گوا کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ہوگی۔ یہ ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس اور گوا کے مڈگاؤں اسٹیشن کے درمیان چلے گی۔ دونوں جگہوں کو جوڑنے والی موجودہ تیز ترین ٹرین کے مقابلے میں اس سے سفر کے تقریباً ایک گھنٹے کا وقت بچانے میں مدد ملے گی۔دھارواڑ – بنگلورو وندے بھارت ایکسپریس کرناٹک کے اہم شہروں – دھارواڑ، ہبلی اور داونگیرے – کو ریاستی دارالحکومت بنگلورو سے جوڑے گی۔ اس سے خطے کے سیاحوں، طلباء، صنعت کاروں وغیرہ کو بہت فائدہ ہوگا۔ روٹ میں موجودہ تیز ترین ٹرینوں کے مقابلے میں یہ ٹرین تقریباً تیس منٹ کم میں اپنا سفر مکمل کرے گی ۔ہٹیا-پٹنہ وندے بھارت ایکسپریس جھارکھنڈ اور بہار کے لیے پہلی وندے بھارت ہوگی۔ پٹنہ اور رانچی کے درمیان رابطے کو بڑھاتے ہوئے یہ ٹرین سیاحوں، طلباء اور تاجروں کے لیے ایک نعمت ثابت ہوگی۔ یہ دو مقامات کے درمیان سفر کرنےوالی موجودہ تیز ترین ٹرین کے مقابلے میں تقریباً ایک گھنٹہ پچیس منٹ کے سفر کے وقت کو بچانے میں مدد کرے گی۔شہڈول میں ایک عوامی پروگرام میں، وزیر اعظم نیشنل سکل سیل انیمیا کے خاتمے کے مشن کا آغاز کریں گے۔ وہ مستحقین میں سکیل سیل جینیاتی سٹیٹس کارڈ بھی تقسیم کریں گے۔اس مشن کا مقصد خاص طور پر قبائلی آبادی میں سکیل سیل کی بیماری سے پیدا ہونے والے صحت کے معاملے میں سامنے آنے والے اہم چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔ اس پروگرا م کا آغاز کیا جانا حکومت کی جانب سے 2047 تک صحت عامہ کے مسئلے کے طور پر سکیل سیل کی بیماری کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ قومی سکیل سیل انیمیا کے خاتمے کے مشن کا اعلان مرکزی بجٹ 2023 میں کیا گیا تھا۔ اسے 17 ایسے اضلاع کے 278 اضلاع میں نافذ کیا جائے گا جن پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ملک میں خصوصی توجہ کامرکز ریاستوں میں گجرات، مہاراشٹر، راجستھان، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال، اڈیشہ، تمل ناڈو، تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرناٹک، آسام، اتر پردیش، کیرالہ، بہار، اور اتراکھنڈ کے نام شامل ہیں ۔ایک منفرد پہل قدمی کے طور پر ، وزیر اعظم شہڈول ضلع کے پاکریا گاؤں کا دورہ کریں گے اور قبائلی برادری کے رہنماؤں، سیلف ہیلپ گروپس، پی ای ایس اے( درج فہرست علاقوں تک پنچایتوں کی توسیع) ایکٹ، 1996 کمیٹیوں کے رہنماؤں اور ولیج فٹ بال کلبوں کے کپتانوں سے بات چیت کریں گے۔ وزیر اعظم قبائلی اور لوک فنکاروں کے ثقافتی پروگرام کا مشاہدہ کریں گے اور گاؤں میں رات کا کھانا بھی کھائیں گے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
ڈھائی سال پہلے کشمیر سے تشدد اور کشیدگی کی خبریں آتی تھیں لیکن اب بڑی تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے/ امیت شاہ

منشیات کے خلاف جنگ عوام کی شرکت کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی۔ امت شاہ

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

 پی ایم مودی نے  ہند آسٹریلیا تجارتی معاہدہ   تاریخی قرار دیا
تازہ ترین خبریں

پی  ایم مودی  مدھیہ پردیش  میں پانچ وندے بھارت ایکسپریس  ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے

26 جون 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(خواتین میں بریسٹ کینسر کا پھیلاﺅ باعث تشویش)

25 اکتوبر 2022
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
مرکزی وزیر داخلہ نے کیاٹیٹوال کرناہ کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب تاریخی شاردا مندر کا افتتاح
تازہ ترین خبریں

مرکزی وزیر داخلہ نے کیاٹیٹوال کرناہ کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب تاریخی شاردا مندر کا افتتاح

22 مارچ 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d