Daily Aftab
18 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

منشیات کے خلاف جنگ عوام کی شرکت کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی۔ امت شاہ

by Online Desk
26 جون 2023
A A
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT


 نئی دلی/امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں آج امور داخلہ کی وزارت کی جانب سے اپنائے گئے منشیات کے خلاف قطعی برداشت نہ کرنے والی پالیسی کےکامیاب نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ اس پالیسی کے اہم ستونوں میں سے ایک مودی حکومت کا ’’پورا حکومتی نقطہ نظر‘‘ ہے، جس میں مختلف محکموں کا تال میل پالیسی کو زیادہ موثر بنانا ہے ۔منشیات کے استعمال اور منشیات کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف  عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ  آج 26 جون کو منشیات کے استعمال اور اس کے غیر قانونی تجارت کے خلاف جنگ کرنے والی تمام تنظیموں اور لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں ،یہ ایک خوشی کی بات ہے کہ اس مرتبہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) بھی پورے ہندوستان میں نشہ مکت پکھواڑے کا اہتمام کررہی ہے۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ ہمارا عزم ہے کہ ہم ہندوستان میں منشیات کی تجارت کو قطعی اجازت نہیں دیں گے ،نہ ہی ہم ہندوستان کے ذریعہ دنیا میں  منشیات کی تجارت  کے لئے کوئی راستہ فراہم کرنے کی اجازت دیں گے۔منشیات کے خلاف اپنی مہم میں ملک کی تمام بڑی ایجنسیوں خصوصاً نارکوٹکس بیورو اپنی جنگ مسلسل لڑ رہا ہے،اس مہم کو مستحکم کرنے کے لئے داخلی امور کی وزارت نے 2019 میں این سی او آر ڈی قائم کی اور ہر ریاست میں پولیس محکمہ میں اینٹی نارکوٹکس  ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ۔اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس کی پہلی قومی کانفرنس دہلی میں اپریل 2023 میں ہوئی تھی ۔جناب امت شاہ نے کہا کہ منشیات کے سائیڈافکیٹ اور غلط استعمال کے خلاف مہم مناسب فورموں کے ذریعہ قومی سطح پر جنگی پیمانے پر جاری ہے۔منشیات کے خلاف جامع اور مربوط جنگ کے اثرات یہ ہوئے ہیں کہ 2006 سے2013 تک 768 کروڑ روپے کی مالیت کی منشیات ضبط کی گئی جبکہ اس میں 2014سے2022 میں تقریباً 30 فیصد کا اضافہ یعنی 22 ہزار کروڑ روپے کی منشیات ضبط کی گئی۔ پہلے کی مدت کے مقابلے میں منشیات کا دھندا کرنے والوں کے خلاف 181 فیصد سے زیادہ کیسز درج کئے گئے ۔ اس سے منشیات سے پاک ہندوستان کے تئیں مودی حکومت کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ جون2022 میں ایک اہم مہم شروع کی گئی تھی تاکہ ضبط شدہ منشیات کے دوبارہ استعمال کو روکا جاسکے ، اس مہم کے تحت اب تک ملک بھر میں ضبط کی گئی تقریباً6 کلو گرام منشیات کو تباہ کردیا گیا ۔امداد باہمی اورداخلی امور کےمرکزی وزیر نے کہا کہ چاہے بات منشیات کی کھیتی کو تباہ کرنے کی ہو یا عوامی بیداری پھیلانے کے بارے میں، وزارت داخلہ تمام اداروں اور ریاستوں کے ساتھ مل کر’’منشیات سے پاک ہندوستان‘‘ کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، لیکن عوام کی شمولیت کے بغیر یہ جنگ نہیں جیتی جا سکتی۔ اس موقع پر میں تمام اہل وطن سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ خود کو اور اپنے خاندان کو منشیات سے دور رکھیں۔ منشیات نہ صرف نوجوان نسل اور معاشرے کو کھوکھلا کرتی ہے بلکہ اس کی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی رقم ملکی سلامتی کے خلاف استعمال ہوتی ہے۔ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس کے غلط استعمال کے خلاف اس جنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے اردگرد ہونے والی منشیات کے کاروبار کے بارے میں سیکیورٹی اداروں کو آگاہ کریں۔جناب امت شاہ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اجتماعی کوششوں سے ہم سب منشیات کے مسئلہ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور’منشیات سے پاک ہندوستان‘ کے اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ میں این سی بی اور دیگر اداروں کو مودی حکومت کے حل کے لیے کام کرنے میں ان کے تعاون کے لیے ایک بار پھر مبارکباد دیتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ جب تک ہم منشیات کے خلاف یہ جنگ نہیں جیت لیتے ہم  چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
دنیا اب ہندوستان کو زیادہ توجہ سے سن رہی ہے۔ راجناتھ

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

اسی بارے میں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
دفعہ370اور 35اے کی واپسی کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیار
تازہ ترین خبریں

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

17 اکتوبر 2026
سرینگر تیز اب حملہ ، پولیس نے ایک ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کی
تازہ ترین خبریں

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

17 اکتوبر 2026
2دن بعددریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشانات سے نیچے وولر جھیل پھول گئی،حفاظتی اقدامات شروع
تازہ ترین خبریں

آئندہ کچھ دنوں تک خشک موسمی صورتحال کی پیشگوئی

17 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں آئی ٹی آئیز کی جدید کاری کیلئے 475.41 کروڑ روپے منظور

17 اکتوبر 2026
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
جموں و کشمیر

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

16 اکتوبر 2026
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

16 اکتوبر 2026
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
تازہ ترین خبریں

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

15 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

15 اکتوبر 2026
Next Post
فوج کی جانبازی پرسوال اٹھانے والوں کوعوام برداشت نہیں کرینگے: راجناتھ

دنیا اب ہندوستان کو زیادہ توجہ سے سن رہی ہے۔ راجناتھ

اہم خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
ڈھائی سال پہلے کشمیر سے تشدد اور کشیدگی کی خبریں آتی تھیں لیکن اب بڑی تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے/ امیت شاہ
تازہ ترین خبریں

منشیات کے خلاف جنگ عوام کی شرکت کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی۔ امت شاہ

26 جون 2023
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
 مرکزی وزیر پیوش گوئل  نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کریں گے 13 ویں ہندوستان۔امریکہ تجارتی پالیسی فورم میں شرکت  کریں گے
تازہ ترین خبریں

پی ایم گتی شکتی کو علاقائی ترقیاتی طریقہ کار کے ساتھ مؤثر طور پر نافذ کیا جانا چاہئے۔پیوش گوئل

15 جون 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d