جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں دو الگ الگ مقامات پر ایک غیر مقامی خاتون سمیت دو افراد پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے ذرایع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک اہلکار نے اتوار کو بتایاکہ ایک شخص جس کی شناخت فیاض احمد لون ولد محمد عبداللہ ساکنہ کھوکھرہامہ کولگام کے طور پر ہوئی ہے، گاسیرانہ گاو¿ں کے ایک باغ میں مردہ پایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل کا رجسٹریشن نمبر JK18C-7233 اور ایک زہر کی بوتل بھی موقع سے برآمد ہوئی ہے۔اہلکار نے بتایا، "اسی طرح کے ایک واقعے میں، بجنور اتر پردیش کی ایک غیر مقامی خاتون (نام ظاہر نہیں کیا گیا) ایمرجنسی ہسپتال قاضی گنڈ کے قریب اپنے کرائے کے کمرے میں لٹکی ہوئی پائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے ایمرجنسی اسپتال قاضی گنڈ منتقل کیا گیا۔ادھر پولیس نے دونوں واقعات کا نوٹس لے لیا ہے۔