سرینگر/شمالی کشمیر کے ویلگام کپوارہ میں اتوار کی شام کو اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب دو کم عمر نوجوانوں کے مابین کسی بات پر تو تو میں میں ہوئی جس دوران ایک نوجوان نے دوسرے کو چھرا مار کر زخمی کردیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نالہ کملی ویلگام میں دو نوجوانوں اریض احمد آہنگرولد جاوید احمد ساکن ترہگام اور دوسرے نوجوان کے مابین کسی بات پر زبردست بحث و تکرار ہوئی جس دوران ایک نوجوان نے ثاقب اشرف ولد محمد اشرف کو کسی تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ کرکے اس کو شدید زخمی کردیا ۔ اس دوران آس پاس کے لوگوں نے اسے زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج چل رہا ہے ۔ پولیس نے اس واردات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔