چندن واڑی اور نون وَن بیس کیمپ میں سہولیات معائینہ کیا
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج پہلگام کا دورہ کیا او ریکم جولائی سے شروع ہونے والی شری اَمرناتھ جی یاترا سے قبل اِنتظامات او رجاری کاموں کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے نون وَن او رچندن واڑی بیس کیمپس میں سہولیات کا معائینہ کیا اور جاری کاموں اور لاجسٹکس ، رہائش ، صحت اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا جو یاتریوں کے آرام کے لئے رکھی گئی ہیں۔اِس کے بعد ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو ، پرنسپل سیکرتری پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) شیلندر کمار ، سی اِی او شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ داکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، اے ڈی جی پی کشمیر وِجے کمار اور صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری نے شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنرنے تمام متعلقہ محکموں کی طرف سے ٹریک کے تمام حصوں کی برف صاف کرنے ، تربیت یافتہ اَفرادی قوت کی تعیناتی ، ہیلی پیڈ آپریشنز ، صحت سہولیات ، ٹرانزٹ کیمپوں اور ہالٹ پوائنٹوں پر پانی او ربجلی کی فراہمی ،دُکانوں کی الاٹمنٹ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، رہائش سہولیات وغیرہ سے متعلق تمام متعلقہ محکموں کی طرف سے کئے گئے اِنتظامات کی سراہنا کی۔اُنہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ تمام ضروری خدمات کو ریلوے سٹیشن ، ہوائی اَڈوں ، سفری راستوں اور یاترا بیس کیمپوں پر یاتریوں کے لئے قابل رَسائی بنائیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ ڈاکٹر اور نرسنگ عملے کی اِضافی ٹیموں کے ساتھ ہیلتھ کیئر اور ہیلتھ ایمرجنسی اِنفراسٹرکچر یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے اَفسران سے مزید کہا کہ وہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ٹیکنالوجی کے فوائد کو بروئے کار لائیں۔














