سری نگر/ پولیس نے سرحدی ضلع کپوار کے مڑھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک دو عدم جنگجوﺅں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ مژھل سیکٹر میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار ایک مخصوص مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران دو بدو گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ ان کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ رک جانے کے بعد سیکورٹی فورسز نے تصادم کی جگہ دو ملی ٹینٹوں کی لاشیں برآمد کیں جن کی شناخت اور تنظیمیں وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی لے۔ معلوم ہوا ہے کہ فوج نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں مزید ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر اضافی کمک کو بھی طلب کیا گیا۔ دریں اثنا کشمیر زون پولیس نے منگل کو اپنے ٹویٹر ہینڈل ایک ٹویٹ میں کہا: ‘فوج اور کپوارہ پولیس کی ایک پارٹی نے مشترکہ آپریشن کے دوران کپوارہ کے مڑھل سیکٹر میں ایل او سی کے نزدیک 2 جنگجوﺅں کو مار گرایا’۔ٹویٹ میں کہا گیا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔














