Daily Aftab
26 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

عبایہ پہننے پر پابندی کے خلاف طالبات کا احتجاج ، پرنسپل نے ڈرس کوڈ کو ناگزیر قرار دیا

by Online Desk
08 جون 2023
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سری نگر/ پائین شہر کے رعناواری علاقے میں ویشو بھارتی ہائیر اسکنڈری اسکول میں زیر تعلیم طالبات نے جمعرات کے روز اسکول انتظامیہ کے خلاف احتجاجی کیا۔طالبات نے الزام لگایا کہ انہیں عبایہ پہن کر اسکول احاطے کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔اسکول پرنسپل نے طالبات کی جانب سے ان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں صرف یہ کہا گیا کہ وہ عبایہ کے بغیر کلاسوں میں جائیں۔یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جمعرات کے صبح رعناواری کے وشیو بھارتی ہائر سکنڈی اسکول میں زیر تعلیم کئی طالبات نے احتجاج کیا۔طالبات نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ بدھ کے روز پرنسپل نے واضح کیا کہ عبایہ زیب تن کرنے والی طالبات کو اسکول کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ان کے مطابق جمعرات کے روز جب وہ حسب معمول اسکول کے مین گیٹ پر پہنچیں تو انہیں عبایہ اتارنے کو کہا گیا۔انہوں نے کہاکہ ملک کے آئین نے ہر مذہب کے ماننے والوں کو آزادی دی ہے لیکن اسکول انتظامیہ کی جانب سے ان پر دباو ڈالا جا رہا ہے کہ وہ عبایہ کے بغیر ہی اسکول میں حاضر ہو جائیں۔طالبات نے کہاکہ ہر مسلمان عورت کے لئے عبایہ اور حجاب ایک پہچان ہے لہذا اسکول انتظامیہ کو یہ سمجھ لینا چاہئے۔اس موقع پر والدین نے بتایاکہ ہائر سکنڈری اسکول کی پرنسپل نے خود ہی فرمان جاری کیا کہ طالبات عبایہ نہ پہنیں۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے اس پر کوئی پابندی عائد نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی آرڈر نکالا گیا لیکن وشیو بھارتی اسکول کی پرنسپل طالبات کو عبایہ اور حجاب نہ پہننے پر دباو ڈال رہی ہے جو ناقابل برداشت ہے۔والدین کا مزید کہنا تھا کہ پرنسپل نے طالبات کو دھمکی دی کہ اگر وہ پھر سے عبایہ پہن کر آئیں گی تو انہیں ڈسچارج سرٹیفکیٹ دی جائے گی۔سوشل میڈیا پر احتجاجی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آئی اور فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی۔دریں اثنا پرنسپل نے عجلت میں بلائی گئی ایک پریس کانفرنس کے دوران طالبات کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کیا۔انہوں نے کہاکہ وردی ایک پہچان ہے لہذ ا طالبات کو اس پر عمل کرنی چاہئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اسکول انتظامیہ نے عبایہ اور حجاب پر کوئی پابندی عائد نہیں کی بلکہ طالبات کو سمجھایاگیا کہ کلاسوں میں وہ عبایہ کے بغیر جائیں۔انہوں نے کہاکہ ہر ایک سکول پر لازم ہے کہ ڈرس کوڈ فالو کریں لہذ ا طالبات کو یہ سمجھ لینا چاہئے۔پرنسپل نے مزید بتایا کہ اسکول وردی جس رنگ کی ہے اس رنگ کے عبایہ یا حجاب پہننے پر اسکول انتظامیہ کو کوئی حرج نہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اسکول انتظامیہ نے احتجاجی طالبات اور ان کے والدین کے ساتھ میٹنگ کی جس کے بعد اس معاملے کو سلجھایا گیا ۔یو این آئی

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
پولیس نے سرینگر سے 4جنگجوﺅں کے معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا

بارہمولہ میں بھتہ خوری اور بلیک میلنگ کے الزام میں ایک شخص گرفتار: پولیس

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

عبایہ پہننے پر پابندی کے خلاف طالبات کا احتجاج ، پرنسپل نے ڈرس کوڈ کو ناگزیر قرار دیا
تازہ ترین خبریں

عبایہ پہننے پر پابندی کے خلاف طالبات کا احتجاج ، پرنسپل نے ڈرس کوڈ کو ناگزیر قرار دیا

08 جون 2023
خرم پرویز کی گرفتاری اور جموں کشمیر سے متعلق انسانی حقوق کے ہائی کمیشن کا بیان حقیقت سے بعید / ارندم باگچی
تازہ ترین خبریں

خرم پرویز کی گرفتاری اور جموں کشمیر سے متعلق انسانی حقوق کے ہائی کمیشن کا بیان حقیقت سے بعید / ارندم باگچی

02 دسمبر 2021
اپنے وقت کی بے حد کامیاب اداکارہ نمی
تفریح

اپنے وقت کی بے حد کامیاب اداکارہ نمی

25 فروری 2023
نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ
تازہ ترین خبریں

نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ

14 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d