سری نگر/ وسطی کشمیر کے ہمہامہ بڈگام میں نوجوان بجلی پول سے گر کر برسر موقع ہی از جان ہوا۔اطلاعات کے مطابق ہمہامہ بڈگام میں اتوار کے روز ا س وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک نوجوان بجلی پول سے پیر پھسل جانے کی وجہ سے نیچے گر آیا جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی نوجوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت نثار احمد ڈار ولد غلام رسول ساکن بڈگام کے بطور ہوئی۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔













