سمارٹ سٹی پروجیکٹ سربراہ کا ٹویٹ کے ذریعے اعلان
سرینگر/28مئی/ سرینگر سمارٹ سٹی پروجیکٹ کی نگرانی کرنے اور ایس ایم سی کمشنر نے شہر میں سمارٹ سٹی کے تحت الیکٹرانک بسیں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ شہر میں اب صرف دو یا تین مہینوں کے اندر الیکٹرانک بسیں ہر طرف دوڑتی نظر آئیں گی ۔ایس ایم سی کمشنر اور سمارٹ سٹی پروجیکٹ سربراہ اطہر الامین نے ٹویٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ ہمارے الیکٹرک بس ڈپو پر کام پنتھاچوک پر جاری ہے۔ یہ ایک بہت بڑی سہولت ہے جس میں الیکٹرک چارجنگ انفرا، بس یارڈز، مینٹی نینس بلاکس سب آ رہے ہیں۔ ہماری پہلی الیکٹرک بسیں سری نگر شہر میں اگلے 60-90 دنوں میں چلائی جائیں گی۔سری نگر شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتری میں الیکٹرک بسیں اہم کردار ادا کریں گی۔













