Daily Aftab
7 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

ساڑھے پانچ سو بچوں کی پیدائش کے بعد اسپرم ڈونر پر پابندی

by Online Desk
30 اپریل 2023
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

نیدرلینڈز کی ایک عدالت نے ساڑھے پانچ سو سے زائد بچوں کے جنم کے لیے اپنا اسپرم عطیہ کرنے والے ایک شخص کو اب مزید ایسا کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالتی فیصلے کی بنیاد ایک ایڈووکیسی گروپ اور ایک ماں کی جانب سے اس اسپرم ڈونر کے خلاف حکم امتناعی کے لیے دائر درخواست بنی۔ اس درخواست گزار ماں نے بھی اسی شخص کے عطیہ کیے ہوئے نطفے سے بچہ پیدا کیا تھا۔ اس درخواست م?ں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عطیہ دہندہ کو بارہ خاندانوں میں پچیس سے زیادہ بچوں کا باپ نہیں ہونا چاہیے تاکہ ‘بے حیائی‘ کو روکا جا سکے۔دا ہیگ کی آک عدالت نے جمعے کے روز اس درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگر عطیہ دہندہ عدالتی حکم کی تعمیل کرنے میں ناکام رہتا ہے تو اسے فی کیس دس ہزار یورو جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔اس اکتالیس سالہ ڈچ شہری کی مقامی میڈیا میں رازداری کے قوانین کی وجہ سے شناخت جوناتھن ایم کے نام سے ہوئی ہے۔ اس نے مبینہ طور پر دوسرے نام بھی استعمال کیے ہیں۔ عدالت کے علم میں یہ بات لائی گئی کہ اس نے سن 2007 سے اپنا اسپرم فرٹیلٹی کلینکس، اسپرم بینکوں اور انٹرنیٹ فورمز کے ذریعے لاتعداد جوڑوں کو عطیہ کیا ہے۔اس کے عطیہ کردہ اسپرم سے ایک سو سے زائد بچوں نے نیدرلینڈز کے کلینکس جبکہ دیگر نے نجی مقامات پر جنم لیا۔ جج نے مزید کہا کہ جوناتھن ایم نے ڈنمارک کے ایک کلینک میں بھی سپرم عطیہ کیا، جس نے اس کے نطفے کو مختلف ممالک میں نجی پتوں پر بھیج دیا۔یہ ڈچ ڈونر اس لیے قوانین کی خلاف ورزی کرنے میں کامیاب رہا کیونکہ اسپرم ڈونرز کے لیے کوئی مرکزی اندراج کا نظام موجود نہیں ہے۔ ابھی تک یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ اس شخص کے نطفے سے بیرون ملک کتنے بچوں نے جنم لیا۔ اس عطیہ دہندہ کے وکیل دفاع کے مطابق ان کے مو¿کل صرف ان جوڑوں کی مدد کرنا چاہتے تھے، جو دوسری صورت میں حاملہ ہونے سے قاصر تھے۔عدالت نے جوناتھن ایم کو جان بوجھ کر والدین کو عطیات کی تعداد اور حاملہ بچوں کی تعداد کے بارے میں غلط معلومات فراہم کرنے کا مرتکب پایا۔ جج تھیرا ہیسلنک نے کہا، ” اس فیصلے کے جاری ہونے کے بعد مدعا علیٰہ نئے آنے والے والدین کو اسپرم عطیہ نہیں کر سکتا۔“جج نے اپنے فیصلے میں مزید لکھا کہ مدعا علیٰہ کو ممکنہ والدین سے رابطہ کرنے، عطیات کی سہولت فراہم کرنے والی کسی بھی تنظیم میں شامل ہونے یا اسپرم ڈونر کے طور پر اس کی خدمات کی تشہیر سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے فیصلے میں کہا، ”ان تمام والدین کو اب اس حقیقت کا سامنا ہے کہ ان کے خاندان کے بچے ایک بہت بڑے رشتے دار نیٹ ورک کا حصہ ہیں، جن میں سینکڑوں سوتیلے بہن بھائی ہیں، جن کا انہوں نے انتخاب نہیں کیا۔“عدالت نے اسے ”کافی طور پر قابل فہم جانا“ کہ اس کے بچوں کے لیے شناخت اور رشتوں میں ممکنہ بے حیائی سمیت دیگر منفی نتائج ہو سکتے ہیں۔ عدالت نے مدعا علیٰہ کو یہ بھی حکم دیا گیا کہ وہ دنیا بھر میں ان فرٹیلٹی کلینکس اور اسپرم بینکوں کے نام بھی ظاہر کرے جن کو اس نے اسپرم فراہم کیے تھے اور اسٹاک کو تلف کیا جائے۔اس مقدمے میں صرف ”ایوا“ کے نام سے شناخت کی گئی، ایک بچےکی ماں کا کہنا تھا کہ وہ اس فیصلے کے لیے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اسپرم ڈونرکے ”بڑے پیمانے پر عطیات جنگل کی آگ کی طرح دوسرے ممالک میں پھیل گئے ہیں۔“ انہوں نے ایک بیان میں کہا، ”میں عطیہ دہندہ سے کہتی ہوں کہ وہ ہمارے مفادات کا احترام کرے اور فیصلے کو قبول کریں۔“اس مقدمے کے وکیلوں میں سے ایک مارک ڈی ہیک نے کہا کہ یہ فیصلہ نیدرلینڈز میں اپنی نوعیت کا پہلا فیصلہ تھا، انہوں نے مزید کہا کہ یہ ”یہ ایک واضح اشارہ اور دوسرے بڑے عطیہ دہندگان کے لیے ایک حتمی انتباہ ہے۔“یہ نیدر لینڈز میں اس طرح سے بچوں کی پیدائش کے حوالے سے اسکینڈل کے سلسلے کا تازہ ترین واقعہ تھا۔ سن دو ہزار بیس میں ایک مردہ گائناکالوجسٹ پرکم ازکم سترہ خواتین کے بچوں کے باپ بننے کا الزام لگایا گیا تھا۔ وہ خواتین یہ سمجھتی رہیں کہ وہ گمنام عطیہ دہندگان سے اسپرم حاصل کر رہی تھیں۔ایک سال پہلے یہ بات سامنے آئی تھی کہ روٹرڈیم کے ایک ڈاکٹر نے علاج کی خواہاں کم از کم انچاس خواتین کو اپنے ہی اسپرم سے حاملہ کیا۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
دبئی میں ائمہ کرام، مذہبی اسکالرز کے لیے طویل مدتی رہائشی گولڈن ویزا کا اعلان

دبئی میں ائمہ کرام، مذہبی اسکالرز کے لیے طویل مدتی رہائشی گولڈن ویزا کا اعلان

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

ساڑھے پانچ سو بچوں کی پیدائش کے بعد اسپرم ڈونر پر پابندی
تازہ ترین خبریں

ساڑھے پانچ سو بچوں کی پیدائش کے بعد اسپرم ڈونر پر پابندی

30 اپریل 2023
جموں وکشمیر میں  5.7شدت والے زلزلے کے زور دار جھٹکے
جموں و کشمیر

جموں وکشمیر میں 5.7شدت والے زلزلے کے زور دار جھٹکے

05 فروری 2022
نئی دہلی سے آن لائن دھوکہ دہی میں ملوث02 نائجیرین جعلساز گرفتار
ادارتی

(آن لائین فراڈ کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے کے واقعات)

24 جنوری 2024
مہاراشٹر میں اومیکرون متاثرہ مریض کی حالت مستحکم
تازہ ترین خبریں

ملک میںاومیکرون کے 213 معاملے

22 دسمبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d