جس وقت یہ حادثہ ہوا وہاں 30 مزدور کاربن کے لیے 900 میٹر گہری پانچ اصپس میں جڑی کانوں کے اندر تھے، افسران نے کہا کہ راحت و بچاو? عملہ پھنسے ہوئے مزدوروں سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔کولمبیا کے کنڈنمارکا میں ایک کوئلہ کان میں ہوئے زبردست دھماکہ میں کم از کم 11 کانکنوں یعنی مزدوروں کی موت ہو گئی ہے جبکہ 10 دیگر لاپتہ ہیں۔ صدر گستاوو پیٹرو نے بدھ کی دیر شب ٹوئٹر پر کہا کہ ہم پھنسے ہوئے لوگوں کو زندہ نکالنے کے لیے کنڈنمارکا حکومت کے ساتھ ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔کنڈنمارکا کے گورنر نکولس گارسیا بسٹوس نے سوشل میڈیا پر واقعہ کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ قومی حکومت، ریاستی ا?فات محکمہ، میونسپلٹی اور راحت رسانی ایجنسیاں اب بھی پھنسے ہوئے 10 مزدوروں کو بچانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ اوبیٹ اسپتال 9 مزدوروں کا علاج کر رہا ہے، جن میں سے چھ کو پہلے ہی چھٹی دے دی گئی ہے۔گورنر نکولس کا کہنا ہے کہ بچاو? ٹیم لاپتہ مزدوروں کا پتہ لگانے کے لیے کام کر رہے تھے، جو ایک دوسرے دھماکہ کے جوکھم میں تھے، جو گیس جمع ہونے کے سبب ہو سکتا تھا۔ جب یہ حادثہ ہوا تو 30 مزدور کاربن کے لیے 900 میٹر گہری پانچ ا?پس میں جڑی ہوئی کانوں کے اندر تھے۔ کنڈنمارکا فائر بریگیڈ محکمہ کے کمانڈر الوارو پرفان نے کہا کہ خوش قسمتی سے ان میں سے 7 مزدور خود ہی بچ گئے۔پرفان نے بتایا کہ راحت رسانی میں لگے لوگ پھنسے ہوئے مزدوروں کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ان کی صحت کی حالت کا پتہ لگایا جا سکے اور بچاو? میں مدد مل سکے۔ کنڈنمارکا کی حکومت نے کہا کہ لاپتہ مزدوروں کے گھر والے کوئلہ کان کے باہر جمع ہو گئے ہیں، انھیں ہر ممکن مدد دی جائے گی۔














