اسلام آباد ،17مارچ ( اے ےواےس ) سلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں پولیس کو عمران خان کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ا±نہیں 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا موقع دینے کا حکم دیا ہے۔عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔عدالت نے جمعے کو مختصر فیصلہ سناتے ہوئے مقامی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کو سیکیورٹی انتظامات کرنے کا بھی حکم دیا۔اس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ عمران خان کچھ دیر میں اپنے وکلا اور پارٹی رہنماو¿ں کے ہمراہ لاہور ہائی کورٹ پہنچیں گے۔سابق وزیرِ اعظم نے اپنی رہائش گاہ پر پولیس آپریشن رکوانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے ر±جوع کیا تھا جب کہ ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست بھی عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔عمران خان نے نو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے ر±جوع کیا تھا۔ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق سلیم شیخ نے جمعے کی سہ پہر تین بجے تک عمران خان کی گرفتاری کے لیے کسی بھی قسم کے آپریشن سے پولیس کو روک رکھا ہے۔عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ اب سے کچھ دیر بعد سماعت کرے گی۔ عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے لیے پیشی سے قبل کارکنوں کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔