Daily Aftab
16 مئی ,2022
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(خوشحالی اور ترقی کا راستہ گاﺅں سے گذرتا ہے)

by Online Desk
08 مئی 2022
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے گذشتہ دنوں اس بات پر زور دیا کہ دیہی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ایک کو مقدور بھر کوششیں کرنی چاہئے کیونکہ جموں کشمیر کی خوشحالی اور ترقی کا راستہ گاﺅں سے ہی گذرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیہی آبادی اور زرعی ترقی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو بروے کار لانے کی حد سے زیادہ ضرورت محسوس کی جارہی ہے ۔منوج سنہا نے اس دوران ایک خاص بات یہ بتائی کہ آج دیہی علاقوں میں ترقی کا مقصد صرف خوراک کی پیداوار مین خود کفالت نہیں بلکہ پیداوار اور آمدنی میں اضافہ اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ بااختیار بنانا ہے ۔سال 2019اگست کے بعد یہاں جو نظام قایم ہوا اس میں سرکاری سطح پر دیہات کی طرف خصوصی توجہ دی جانے لگی تاکہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگ بااختیار بنائے جاسکیں اور آج صورتحال یہ ہے کہ دیہات کافی حد تک آگے بڑھ گئے ہیں اور جیسا کہ ایل جی نے از خود اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ دیہی آبادی اب برابر آگے بڑھتی جارہی ہے ۔دیہی انفراسکٹریچر ،خود روزگار اور زرعی معاشرے کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوے ایل جی نے کہا کہ متعلقہ محکمے کی پالیسیاں عملیت پسندی پر مبنی ہونی چاہئیں تاکہ دیہی صلاحیتوں کو بروے کار لایا جاسکے ۔جہاں تک لیفٹننٹ گورنر کے اس بیان کا تعلق ہے تو یہ بات صحیح ہے کہ دیہی علاقوں میں ترقی کا مقصد صرف خوراک کی پیداوار میں خود کفالت نہں بلکہ پیداوار اور آمدنی میں اضافہ اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ بااختیار بنانا ہے ۔آج دیہات کے رہنے والے کسی بھی طرح ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہنے والے نہیں کیونکہ سرکاری طور پر دیہات میں ان تمام ترقیاتی سکیموں کو لایا گیا ہے جن سے گاوں والے بااختیار بن سکیں ۔جہاں تک زراعت کا تعلق ہے تو گاﺅں والوں نے دقیانوسی اور روائیتی طریقہ کاشتکاری کو کب کا ترک کیا ہے اور نئی ٹیکنالوجی اپنانے سے نہ صرف وقت بھی بچ جاتا ہے ۔پیسے بھی مقابلتاًزیادہ خرچ نہیں ہوتے ہیں اور فصل بھی زیادہ اگتی ہے اس طرح آمدنی میں بھی پہلے کے مقابلے میں بہت زیادہ اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔لیکن اس وقت دیہی علاقوں میں ایک ایسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جو آگے چل کر سب کے لئے پریشانیوں کا باعث بن جاتی ہے یعنی گاوں والے اب زمینداری کی طرف زیادہ توجہ نہیں دے رہے ہیں بلکہ وہ سرکاری نوکریوں کے پیچھے پڑ گئے ہیں ۔بعض تو بابو بننے کے چکر میں زمینیں بیچ رہے ہیں ۔ان کو یہ معلوم نہیں ہوتا ہے کہ وہ کس قدر خود پر ظلم ڈھارہے ہیں کیونکہ سونا اگلنے والی زمین بیچ کر وہ عقلمندی کا ثبوت نہیں دے رہے ہیں ان کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ زمین بیچ کر ان کو وقتی طور پر راحت تو مل سکتی ہے لیکن جب اس کے نتایج پر نظر ڈالی جاتی ہے تو آگے تاریکی ہی تاریکی نظر آتی ہے ۔اس لئے دیہات میں رہنے والے لوگوں کو یہ بات جان لینی چاہئے کہ وہ سونا بیچ کر لوہا خریدنے کی کوشش نہ کریں بلکہ زرعی سیکٹر کو بڑھاوا دے کر وہ ہر چیز خرید سکتے ہیں ۔ان کی ہر تمنا پوری ہوسکتی ہے ۔ انہیں اس بات کا احساس دلانے کی ضرورت ہے کہ ترقی کے اس دور میں زرعی سکیٹر کس قدر اہمیت کا حامل ہے کیونکہ جس قدر زرعی سیکٹر مضبوط ہوگا اسی قدر وہ بااختیار بن سکتے ہیں ۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

(کپوارہ اور کٹرا کے حادثات اور روک تھام)

سرینگر جموں ریلوے پروجیکٹ ہنوز تشنہ تکمیل

(حالیہ ٹریفک حادثات ،محکمہ بری الذمہ نہیں)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(کپوارہ اور کٹرا کے حادثات اور روک تھام)

15 مئی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

سرینگر جموں ریلوے پروجیکٹ ہنوز تشنہ تکمیل

13 مئی 2022
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
ادارتی

(حالیہ ٹریفک حادثات ،محکمہ بری الذمہ نہیں)

12 مئی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

آبی ذخائر کے تحفظ کے حوالے سے بیداری پیدا ہونے لگی

11 مئی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )

10 مئی 2022
(معرکہ کربلا ،باطل پر حق کی فتح)
ادارتی

(جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کیلئے راہ ہموار )

06 مئی 2022
(تعلیمی ادارے کھولنے کا مثبت فیصلہ)
ادارتی

(نئے اراضی قوانین میں جامع صنعت کاری کا فروغ مضمر)

29 اپریل 2022
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
ادارتی

(کشمیر میں نئی تعلیمی پالیسی کا اطلاق)

17 اپریل 2022
(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(فضائی آلودگی پھیلانے سے اجتناب لازمی)

14 اپریل 2022
Next Post
شہرسری نگر میں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ

محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی 12مئی تک موسم خشک رہنے جبکہ 13سے ایک بار پھربارشوں کا امکان

اہم خبریں

عصر حاضر کے ساتھ ہم آہنگ رہنا وقت کی اہم ضرورت

گیان واپی مسجد میں شیولنگ ملنے کا دعویٰ

عمران خان کی فول پروف سکیورٹی کیلئے ہدایت جاری

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(تعلیمی ادارے کھولنے کا مثبت فیصلہ)
ادارتی

(خوشحالی اور ترقی کا راستہ گاﺅں سے گذرتا ہے)

08 مئی 2022
یاسین ملک کیس کے سلسلے میں عدالت کا جوبھی فیصلہ آئے گا اُس کو تسلیم کیا جائے گا/مرکزی وزیر
تازہ ترین خبریں

یاسین ملک کیس کے سلسلے میں عدالت کا جوبھی فیصلہ آئے گا اُس کو تسلیم کیا جائے گا/مرکزی وزیر

11 مئی 2022
حیدر پور ہ جھڑپ میں مارے گئے تیسرے شہری کے نعش کے مطالبہ کو لیکر محبوبہ مفتی کا راج بھون مارچ
تازہ ترین خبریں

سری لنکاکی صورتحال بھارت کیلئے چشم کشا

11 مئی 2022
(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(اُردو زبان کو فروغ دینے کی ضرورت)

22 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔