رات کے درجہ حرارت میں اضافہ کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے کشمیر وادی میں 12مئی تک خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق گزشتہ دنوں رات کے درجہ حرارت میںکمی ہونے کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں بہتری آئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ موسم گرما کے دارالحکومت میں سال کے اس وقت کے دوران درجہ حرارت معمول سے 2.1ڈگر ی زیادہ تھا۔اس طرح سے قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پہلگام میں کل رات 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ اہلکار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں موسم کے اس وقت کے دوران یہ معمول سے 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔عہدیدار نے بتایا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شمالی کشمیر کے کپواڑہ قصبے میں گزشتہ رات 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں گزشتہ رات 21.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 23.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 12 مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ایک ہفتے تک کسی بڑی بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔