سوویت یونین کی فتح کے جشن سے قبل یوکرین پر روسی حملوں میں اضافہ
کیف:۸ مئی (یواین آئی/ایجنسیز) روس کی فوج نے یوکرین کے ایک گا¶ں میں واقع اسکول پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں اس میں پناہ گزین 50 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔یوکرین کے لوہانسک ریجن کے گورنر نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے گاو¿ں بلوہوریوکا میں ایک اسکول پر روسی فوج نے بمباری کی ہے ۔گورنر لوہانسک کے مطابق اسکول پر روسی بمباری کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ملبے تلے دبے 50 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے ۔گورنر کے مطابق روس نے ہفتے کی دوپہر اسکول پر بم گرایا تھا، اسکول میں 90 افراد پناہ لیے ہوئے تھے جن میں سے 30 افراد کو بچا لیا گیا ہے ۔اس سے قبل روسی فوج نے یوکرین کے شہر اوڈیسا پر 4 کروز میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔عرب میڈیا نے فوجی کمانڈر کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ روسی فوج نے اوڈیسا شہر پر 4 کروز میزائل فائر کیے ۔فوجی کمانڈر نے بتایا کہ روسی فوج کا ایک کروز میزائل اوڈیسا کے ہوائی اڈے پر گرا، جس سے آگ لگ گئی۔فوجی کمانڈر نے مزید بتایا کہ مذکورہ روسی میزائل حملے میں کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی تھی۔ د

ریں اثناءروسی مسلح افواج نے ماسکو میں یوم فتح کی تقریبات سے قبل یوکرین میں بمباری کے نئے سلسلے کا آغاز کیا ہے، یوکرین نے گزشتہ روز ایک محصور علاقے ماریوپول اسٹیل پلانٹ سے مزید شہریوں کے انخلا کوشش کی ہے۔ ایزوفسٹل اسٹیل مل تباہ شدہ بندر گاہی شہر میں یوکرینی مزاحمت کا آخری مورچہ ہے اور روس کے حملے کے بعد سے وسیع جنگ میں اس کی قسمت نے ایک علامتی اہمیت اختیار کر لی ہے۔ یوکرین میں کئی محاذوں پر جنگ جاری ہے اور یوکرین کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس نے بحیرہ اسود میں ایک اور روسی جنگی جہاز، سیرینا کلاس لینڈنگ کرافٹ کو تباہ کر دیا ہے۔ وزارت دفاع نے مزید کہا کہ اس سال 9 مئی کو بحیرہ اسود میں روسی بیڑے کی روایتی پریڈ سمندر کے کنارے اسنیک آئی لینڈ کے قریب منعقد کی جائے گی۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن روایتی ’وِکٹری ڈے‘ پریڈ میں دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی کے خلاف سوویت یونین کی فتح کا جشن منائیں گے، اس دوران 77 طیارے فلائی پاسٹ کریں گے جس میں آئی ایل ایٹ ڈومس ڈے طیارے بھی شامل ہیں جو ایٹمی حملے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ برطانوی انٹیلی جنس کے مطابق یوکرینی مسلح افواج نے جوابی حملہ کیا ہے، یوکرینی مسلح افواج نے اپنے مغربی اتحادیوں سے اعلیٰ درجے کے ہتھیار لیے ہیں جس سے وہ کم از کم روس کے سب سے جدید ٹینک ٹی 90 ایم کو تباہ کرنے کے قابل ہوگیا ہے۔ دریں اثنا مغرب، یوکرین کے محافظوں کو ہتھیاروں کی فراہمی میں اضافہ کر رہا ہے، امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ روز یوکرین کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کے فوجی امداد کے ایک اور پیکج کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یوکرین کو بھیجے گئے امریکی ہتھیاروں کی ک±ل مالیت 3 ارب 80 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔