نئی دہلی، 07 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نیشنل کیڈٹ کور، نیشنل سروس اسکیم، ہوم گارڈ اور خواتین رضاکاروں کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم سے جوڑنے کو کہا ہے تاکہ وقت پر رضاکاروں اور انسانی وسائل کی کوئی کمی نہ ہواور آفات کے متعلق الرٹ لوگ فوری طور پر پہنچائے جا سکیں جمعرات کو یہاں نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے زیر اہتمام صلاحیت سازی سے متعلق دو روزہ سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ ملک نے اب ٹیکنالوجی کی طاقت پر یہ صلاحیت حاصل کر لی ہے کہ زیادہ تر آفات کی پیشگی وارننگ اورالرٹ وقت رہتے متاثرہ علاقے کے ہر شخص تک پہنچے اور اسے فوری امداد ملے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اس کے لیے نیشنل کیڈٹ کور، نیشنل سروس اسکیم، ہوم گارڈز اور خواتین رضاکاروں کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم میں جوڑنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سب کو منظم طریقے سے تربیت دی جائے تاکہ آفات کے وقت تربیت یافتہ رضاکاروں اور عوامی وسائل کی کوئی کمی نہ ہو اور لوگوں کو فوری طور پر ڈیزاسٹر الرٹ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تربیت یافتہ نوجوان این ڈی آر ایف کی ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ابتدائی طبی امداد کی سہولت فراہم کرنے کے طریقے سے کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم کو گاوں تک پہنچانے کے لیے ’آپدا مِتر یوجنا‘ (آفات دوست منصوبہ) شروع کی گئی ہے، جس میں ہر گاو¿ں میں تربیت یافتہ نوجوانوں کی ٹیمیں بنائی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف قسم کے ایپس بھی بنائے جا رہے ہیں۔ ان ایپس کو گراس روٹ لیول تک لے جانے کے لیے بھی کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگ اس پر دستیاب معلومات سے فائدہ اٹھا سکیں۔