Daily Aftab
31 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

جہلم اور معاون ندی نالوں کی ڈرجنگ،حکومت توجہ دے

by Online Desk
10 جولائی 2023
A A
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

چند دنوں کی بارشوں نے جموں کشمیر میں کہرام مچا کے رکھ دیا ۔اس سے نہ صرف مالی نقصان ہوا ہے بلکہ تقریباً ایک درجن جانیں بھی چلی گئیں ۔نقصان کا اندازہ لگانے میں سرکاری ادارے جُٹے ہوئے ہیں ۔کل یعنی سوموار 10جولائی کو سرینگر جموں شاہراہ مسلسل بند رہی اور اس پر ٹریفک نہیں چل سکا ۔اگرچہ شاہراہ پر درماندہ گاڑیاں منزل مقصود تک جانے کے لئے آہستہ آہستہ چلنے لگی تھیں لیکن کل بھی حساس مقامات پر پسیاں اور مٹی کے بھاری تودے اور چٹانیں گرنے کی وجہ سے گاڑیوں کا ایک جگہ سے دوسری جگہ تک جانا ناممکن بن کر رہ گیا ۔رام بن اور ریاسی میں تو سڑکیں نہ صرف دھنس گئیں بلکہ کئی چھوٹے چھوٹے پلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔کئی ہسپتالوں میں پانی گھس آیا ہے اور کئی بازار بھی پانی کے نیچے آگئے ۔شاہراہ پر کل یعنی سوموار کو بھی سینکڑوں گاڑیاں درماندہ رہیں ان میں سوار مسافر شدید عذاب میں مبتلا ہیں ۔خاص طور پر وہ لوگ پریشان ہیں جن کے ساتھ بچے سفر کررہے ہیں۔مغل روڈ کا بھی یہی حال ہے ۔سال 2014میں کئی دنوں تک موسلادھار بارشوں کے بعد ہی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ۔اس کے بعد اس وقت کی حکومت نے کولکتہ کی ایک فرم کو جہلم کی ڈرجنگ کا ٹھیکہ دیاتھا کیونکہ اس وقت ماہرین نے کہا تھا کہ چونکہ جہلم کی کئی دہائیوں سے صفائی نہیں کی گئی تھی جس کے نتیجے میں اس کی تہہ پر کوڑا کرکٹ جو پلوں سے دریا میں ڈالا جاتا تھا کے ڈھیر جمع ہوگئے تھے اس کے علاوہ ریت کی موٹی موٹی تہیں اس کے نیچے جمع ہوگئی تھیں اسلئے اس کی ڈرجنگ ناگزیر بن گئی تھی ۔کولکتہ کی اس فرم نے کام شروع کردیا ۔اس دوران نورباغ قمر واری کے دورے کے دوران ماہرین نے پایا کہ کولکتہ کی جس فرم کو ڈرجنگ کا ٹھیکہ دیا گیا تھا اس نے اپنا کام اطمینان بخش طریقے پر نہیں کیا جس پر اسی وقت حکومت نے اس فرم کا ٹینڈر منسوخ کیا اور مقامی ٹھیکیدار کو جہلم کی ڈرجنگ کا ٹینڈر دیا گیا ۔اب اس مقامی ٹھیکیدار نے کیسا کام کیا اس بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے لیکن تعجب کا مقام ہے کہ گذشتہ دنوں کی بارشوں نے جہلم اور اس کے معاون ندی نالوں میں طوفان مچادیا ۔پانی کی سطح اس قدر اونچی ہوگئی جس کا تصور تک نہیں کیا جاسکتا تھا ۔یہ کسی عام شہری کا نہیں بلکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ جہلم اور اس کے معاون ندی نالوں میں پانی کی سطح اس قدر اونچی نہیں ہونی چاہئے تھی جس قدر ہوگئی ہے ۔اسلئے اس بارے میں ایک بار پھر ماہرین سے صلاح مشورہ کرنے کے بعد حکومت کو چاہئے کہ جہلم اور اس کی معاون ندیوں اور نالوں کی ڈرجنگ شروع کی جاے تاکہ اس میں زیادہ سے زیادہ پانی سمونے کی جگہ پیدا ہوجاے اور معمولی بارشوں سے اس میں طغیانی آنے کا خطرہ پیدا نہ ہوسکے ۔اس کے ساتھ ہی فلڈ چینلوں کی بھی ڈرجنگ لازمی ہے کیونکہ اگر اس وقت ایسا نہین کیا جاے گا تو ایک وقت ایسا بھی آے گا کہ پانی سیدھا بستیوں میں گھس کر تباہی مچاسکتاہے ۔اسلئے حکومت کو عوامی حلقوں کی اس تجویز پر غور کرنا چاہئے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
بھارت سے15 دسمبر سے بین الاقوامی پروزیں ہو جائیں گی شروع

ہوائی کرایوں میں 41% اضافہ،ایئرلائن صنعت کی طویل مدتی بحالی کو سست کرنے کا امکان

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

جہلم اور معاون ندی نالوں کی ڈرجنگ،حکومت توجہ دے

10 جولائی 2023
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(جنگلوں کا صفایا اور ماحول کی کثافت)

01 دسمبر 2021
 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت
تازہ ترین خبریں

 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت

19 اگست 2023
جموں کشمیر میں کوروناکے108نئے مثبت معاملات سامنے آئے
تازہ ترین خبریں

مثبت نئے232 معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک4,44,069مریض صحتیاب

17 فروری 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d