نےشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے رےاست کے معروف، کہنہ مشق اور بزرگ صحافی مرحوم خواجہ ثنا اللہ بٹ (خواجہ صاحب) کی 12ویں برسی پر اپنے خراج عقےدت کے پےغام مےں کہا کہ مرحوم اےک قابل قدر صحافی تھے اور صحافتی مےدان مےں خداداد صلاحےتوں سے مالا مال تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ مرحوم نے روزنامہ آفتاب کے ذرےعے کشمےری عوام کے مشکلات اور مسائل اُجاگر کرنے مےں جو رول ادا کےا وہ ناقابل فراموش ہے۔پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر (ایڈوکیٹ )اور معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ نے اپنے خراج عقےدت کے پےغام مےں کہا ،کہ خواجہ صاحب نے ہندوستان اور پاکستان کی دوستی کو مضبوط بنانے اور کشمےری عوام خاصکر سرحدی علاقوں کے مسلمانوں کے مسائل کو اُجاگر کرنے مےں سبقت لی اور احساس محرومی کے شکار غرےب لوگوں کے حالات کو اپنے روزنامہ مےں اشاعت کرکے اُن کا ازالہ کرانے مےں بھی کلےدی رول ادا کےا۔ اُنہوں نے کہا کہ خواجہ صاحب نے انجمن تحفظ جمہورےت رائے شماری تحرےک کے دوران بھی کافی اہم اور مثبت رول ادا کےا۔ دراےں اثنا پارٹی کے سینئر لیڈران محمد شفےع اوڑی، عبدالرحیم راتھر، میاں الطاف احمد، شریف الدین شارق ،مبارک گل، شمیمہ فردوس ،آغا سید روح اللہ مہدی اور ترجما ن عمران نبی ڈارنے بھی مرحوم خواجہ صاحب کو خراج عقےدت پےش کےا۔ اُنہوں نے کہا کہ مرحوم کی کاوشوں کے نتےجے مےں ہی اردو صحافت کو کشمےر مےں مضبوطی سے جڑےں پکڑنے کا موقعہ فراہم ہوا۔ مرحوم نے پہلی بار ہاکر سسٹم رائج کرکے اخبارات کو گھر گھر تک پہنچانے کا تارےخی کارنامہ انجام دےا۔ ادھرجموں کشمےر جمعےت ہمدانےہ کے سربراہ مےر واعظ کشمےر مولانا رےاض احمد ہمدانی نے کشمےر کے نامور اور درخشان بابائے صحافت خواجہ ثناءاللہ صاحب بٹ کی برسی پر اپنے پےغام مےں کہا ،کہ صحافت کے مےدان مےں مرحوم نے جو کارنامے انجام دیئے اُن کو فراموش کرنا ناممکن ہے۔ اُنہوں نے کہا ،کہ مرحوم نے پُر آشوب اور ناگفتہ دور مےں بھی اپنے صحافت کو نہاےت جراےت مندانہ اور بے خوف اور بے باق طرےقے سے جاری رکھا۔ مرحوم کی پچاس سال زائد صحافت خدمات ، بحیثےت دانشور ، اہل قلم اور پوری کشمےرےت کے ناطے جو خدمات انجام دیئے وہ کبھی فراموش نہےں کئے جاسکتے ہےں۔ مولانا نے یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ آج مرحوم خواجہ صاحب کی طرز و تحریر کی امانت کو الحاج غلام محمد میر(مدیر اعلیٰ وپرنٹر پبلشر)اور الحاج سید ظہور احمد ہاشمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اِدھر مرحوم کے حق مےں کلمات اور دعائے مغفرت بھی ادا کےا گےا۔ جمعیت کے صدر حاجی عبدالرشید گانی، جنرل سکریٹری پیرزادہ حاجی محمد اشرف عنایتی ہمدانی، صاحبزادہ سید محمد اشرف، پیرزادہ محمد یاسین زہرہ، حاجی فاروق احمد گانی، پیر حاجی غلام نبی فاروقی(نوشہرہ)، الحاج محمد یوسف مسکین، ڈاکٹر سعید عبدالغنی میر، ایڈوکیٹ غلام نبی میرا ورسکریٹری نشر و اشاعت میر غلام محمد ساقی نے بھی بابائے صحافت کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا۔