دھمکیاں دینے والے کسی راحت کے مستحق نہیں، جرم میں جو کوئی بھی ملوث ہوگا سخت سزا دی جائےگی /ڈی جی پی
منشیات کو عسکریت کے بعد سب سے بڑا چلیج قرا ردیتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل آف پولیس نے کہاکہ منشیات کے خلاف سختی اور شدت کے ساتھ کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے تاہم عوام کوپولیس کے ساتھ تعاون فراہم کرنا چاہئے تھامنشیات کے کاروبار میں جوکوئی بھی ملوث ہوگااس کاعہدہ کتناہی بڑ اکیوں نہ ہوکارروائی عمل میں لانے سے گریز نہیں کیاجائےگااور ایسے عناصر کے ساتھ زیادہ سختی برتنے میں کوئی عار محسوس نہیں کی جائےگی ۔جموںو کشمیرکی رواں داری میں رخنہ ڈالنے نفرت پھیلانے والوں کولوگ خود جواب دینگے دھمکیاں دینا شرم کی بات ہے اور ایسے عناصر کسی راحت کے مستحق نہیں ہے ۔ رواں برس کے آخر پرمنشیات عسکریت کے خاتمے امن امان کوقا ئم کرنے ملک دشمن سرگرمیاں روکنے اور منشیات کے کاروبار کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کے سلسلے میں جموںو کشمیر پولیس کی کارروائی کے بارے میں نئے سال کے آغاز میں جانکاری فراہم کرنے کاعندیہ دیتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے منشیات کو عسکریت کے بعد سب سے بڑا چلینج قرا ردیتے ہوئے کہاکہ اس بدعت کے خاتمے کے لئے پولیس کی جانب سے شدت کے ساتھ کارروائیاں جاری ہے تاہم یہ بات بھی لازمی ہے کہ اس ناسور کو ختم کرنے کے لئے لوگوں کوبھی پولیس کے ساتھ تعاون فراہم کرناہوگا تب جاکراس ناسور کو جڑ سے اُکھاڑ پھینک دیاجاسکتاہے ۔ممنوعہ عسکری تنظیم کی جانب سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی سینئرلیڈروں کارکنوں اور وزیراعظم پیکیج کے تحت تعینات کئے گئے کشمیری ملازمین کے لئے جاری کی گئی ایک اور دھمکی لسٹ کے ضمن میںپوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈائریکٹرجنرل آف پولیس نے کہاکہ لسٹوں کامنظر عام پرلا ناکوئی نئی بات نہیں کہ کئی جگہوں پرآرڈر اجراءکئے جاتے ہے جسکے نتیجے میں لسٹوں کامنظر عام پرآناکوئی انہونی بات نہیں ہے تاہم لسٹ اجراءکرنے والوں کے لئے یہ شرم کی بات ہے کہ جموںو کشمیرکی رواں داری یہاںکے رہن سہن بھائی چارے اور لوگوں کے درمیان رشتوں کونیست نابود کرکے اپنے منصوبوں کوپائے تکمیل تک پہنچاناچاہتے ہے جسکی انہیں کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ڈی جی پی نے کہاکہ ایسے لوگ کسی راحت کے مستحق نہیں ہے کہ وہ لوگوں کوڈرانے کی کوشش کررہے ہےںجس کی انہیں اجازت نہیں دی جائےگی ۔انہوںنے کہاکہ دھمکیاں دینے والوں کولوگ نہیں بخشے گے وہ خود اس کاجواب دینگے دنیابھرکے لوگوں کے لئے پرُامن محفوظ قرار دیتے ہوئے ڈی جی پی نے کہاکہ جوبھی یہاں آ رہاہے ہم ا سکاخیرمقدم کرتے ہے ۔منشیات کے خلاف پولیس کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں سوال کاجواب دیتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل آف پولیس نے کہاکہ کارروائیاں شدت کے ساتھ جاری ہے ۔سرحدی ضلع کپوارہ میں چار ایس پی او او رپولیس کانسٹیبل کے منشیات کے سمگلنگ میں ملوث ہونے کے سوال کاجواب دیتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل آف پولیس نے کہاکہ جوکوئی بھی ملوث ہوگااس کاعہدہ او ررتبہ کتنا ہی بڑ اکیوں نہ ہوسخت سے سخت کارروائی عمل میں لانے سے گریز نہیں کیاجائےگا ۔