چار ایس پی او پولیس کانسٹیبل باپ بیٹے سمیت 17گرفتار بڑی مقدار میں منشیات ضبط
منشیات کے نیٹ ورک کوپولیس نے طشت از بام کر دیاسرحدی ضلع کپوارہ اور سرحدی قصبہ اوڑی سے چار ایس پی اوز ایک پولیس کانسٹیبل باپ بیٹے سمیت 17افراد گرفتار بڑی مقدار میں ہیروئن ضبط ،پاکستانی زیرانتظام کشمیرمیں ہینڈلر کے ساتھ رابطہ ہونے کا معاملہ بھی طشت از بام تحقیقات شروع مزیدگرفتاریاں متوقع ۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے پاکستانی زیر انتظام کشمیرسے منشیات پہنچاکروادی کے مختلف علاقوں میں فروخت کرنے اور نوجوانوں کواس لت میں مبتلاکرنے کے نیٹ ورک کو طشت از بام کردیا۔مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے سرحدی ضلع کپوارہ اوڑی میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران پولیس کانسٹیبل جموں وکشمیر پولیس میں بحٰثیت ایس پی اوز اپنی خدمات انجام دینے والوں کے سمیت 17افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی۔ پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق منشیات کی سمگلنگ کے سلسلے میں مصدقہ اطلاع ملنے کے بعدسرحدی ضلع کپوارہ کے درزی پورہ علاقے سے ایک پولٹری مالک محمدوسیم نجار ولدغلام محمد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جسکے بعد مزکورہ شخص نے پورے نیٹ ورک کے بارے میں انکشاف کیا ۔پولیس نے مزکورہ شخص کی نشاندہی پر ہارون رشیدبٹ ایس پی او ساکنہ ہلمت پورہ کپوارہ ،ارشاد احمدخان ولدعنایت اللہ ساکنہ ہائیہامہ کپوارہ، سیاسی کار کن اشفاق حبیب خان ولد حبیب اللہ ساکنہ غنی پورہ ہائی ہامہ ،طاہراحمدملک ولد عبدالاحد ساکنہ ردی پورہ کپوارہ، خرشید احمدخان پیشے کے لحاظ سے ڈرئی فروٹ دوکاندار اس کابیٹا ساکنان ہلمت پورہ کپوارہ، تمہید احمدخان ولدشاکرعلی ساکنہ کیرن کپوارہ حال پاکستانی زیرانتظام مظفر آباد ،رومن مشتاق بٹ ولدمشتاق احمدساکنہ اوڑی بارہمولہ ،عبدالرشید حجام ولد غلام محمدایس پی او ساکنہ باتر گام سجاد احمدبٹ ایس پی او ساکنہ گونی پورہ ہائی ہامہ، عبدالمجیدبٹ پولیس کانسٹیبل ولد ولی محمد ساکنہ کنن پوشپورہ کپوارہ ،زاہد مقبول ڈار ایس پی او ولد محمدمقبول ساکنہ کنن پورش پورہ ترہ گام ،عابد احمدبٹ ولدحاجی علی محمدساکنہ کھی پورہ کپوارہ ،تنویر احمدوانی ٹھیکہ دا رولد محمداسحاق ساکنہ گلگام کپوارہ ،ندیم جاوید ولدجاوید اقبال نائک اوڑی بارہمولہ ،طاہراحمد خان ولد عامر ضماں ساکنہ بونیار اوڑی کی گرفتاریاں عمل میں لائی ۔ایس ڈی پی او ہیڈ کواٹرخادم حسین اور ایس ایچ او کپوارہ کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے ایس ڈی پی او رراشد یونس کی سربراہی میں چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی اور منشیا ت کی سمگلنگ کرنے والے سمگلروں کی گرفتاریاں عمل میں لائی ۔پولیس کے مطابق دو کلوگرام ہیروئن موقے پرہی ضبط کی گئی، جبکہ پانچ کلوگرام ہیروئن چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران عمل میں لائی گئی اور دو کلوگرام ہیروئن سمگلروں نے منشیات فروخت کرنے والوںکوفراہم کی تھی ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں پانچ کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن ضبط کرلی گئی ۔پولیس کے مطابق راشد یونس نامی سرگرم عسکریت پسندجواس وقت پاکستانی زیرانتظام کشمیر مظفر آباد میں مقیم ہے کارابطہ تمہید خان کے ساتھ تھا اور مزکورہ سمگلر کے گھر سے دو کلوگرام ہیروئن ضبط کئے گئے ہے ۔پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے سمگلروں کے خلاف ایف آئی آر 283/2022کپوارہ پولیس اسٹیشن میں درج کیاگیاہے اب تک سرحدی ضلع کپوارہ میں منشیات کے 85کیس درج کئے گئے ہے 161%منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہے 33افراد کوپبلک سیفٹی ایکٹ نافز کرنے کے بعد جیلوں کومنتقل کیاگیاہےں ۔