پولیس اہلکار زخمی ، علاج کیلئے اسپتال منتقل ، علاقہ میں تلاشی آپریشن
سرینگر /14نومبر / سی این آئی سرینگر کے جمالٹہ نواکدل علاقے میں اتوار کی شام دیر گئے اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب نا معلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی کو نشانہ بنا کر گولیاں چلاکر اسکو زخمی کر دیا ۔ حملے کے بعد پولیس و سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ سی این آئی کواس ضمن میں سٹی رپورٹر نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اتوار کی شام نواکدل علاقے میں نا معلوم افراد نے پولیس پارٹی کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کے ساتھ ہی علاقے میں اتھل پتھل مچ گیا جبکہ فائرنگ کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کی اضافہ کمک جائے واردات پر پہنچ گئی جنہو ں نے پولیس اہلکار کو زخمی حالت میںپایا جس کے بعد اسکو اسپتال علاج و معالجہ کیلئے پہنچایا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح جنگجوﺅں نے پولیس پارٹی کو شنانہ بنا کر فائرنگ کی ۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ واقعہ میںپولیس اہلکار زخمی ہو گیا جس کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میںلیکر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے ۔