سرینگر/16مارچ ///بھارتی فوج کا ایک لڑاکا ہیلی کاپٹر چیتا اروناچل پردیش میں اُس وقت حادثے کا شکار ہوا جب وہ معمول کے مطابق آپریشنل پرواز پر تھا ۔ اس ہیلی کاپٹر میں سوار دو پائیلٹ ہلاک ہوئے ہیں ۔ جبکہ اس ضمن میں ڈیفنس آف آرمی سٹاف نے انکوائری کے احکامات صادر کئے ہیں تاکہ حادثے کی وجہ معلوم ہوسکے ۔ اروناچل پردیش میں چینی سرحد کے قریب فوج کا ایک جنگی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے جس میں سوار دو پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔ فضائیہ سے منسلک ذرائع نے حادثہ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ بومڈیلا کے پاس ایک آپریشنل چیتا ہیلی کاپٹر کا رابطہ آج صبح تقریباً 9.15 بجے اے ٹی سی سے ٹوٹنے کی خبر ملی تھی۔ہندوستانی فوج کا ’چیتا ہیلی کاپٹر‘ اروناچل پردیش میں حادثہ کا شکار ہو گیا ہے۔ حادثہ منڈلا پہاڑی علاقہ کے پاس ہوا ہے اور پائلٹوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا جن کی ہلاکت کاخدشہ ہے ۔ گواہاٹی کے پی آر او ڈیفنس لیفٹیننٹ کرنل مہندر راوت نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ بومڈیلا کے پاس ایک آپریشنل چیتا ہیلی کاپٹر کا رابطہ آج صبح تقریباً 9.15 بجے اے ٹی سی سے ٹوٹنے کی خبر ملی تھی۔ہیلی کاپٹر میں کتنے لوگ سوار تھے، اس سلسلے میں ابھی کچھ بھی حتمی جانکاری نہیں مل سکی ہے۔ حالانکہ ایک رپورٹ میں مطلع کیا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ سوار تھے اور دونوں میں سے کسی کا بھی پتہ اب تک نہیں چل سکا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہیلی کاپٹر نے اروناچل پردیش کے بومڈیلا کے پاس سے آپریشنل پرواز بھری تھی اور اس کے کچھ دیر بعد ہی اے ٹی سی سے اس کا رابطہ ٹوٹ گیا۔ بعد میں اس کے بومڈیلا کے مغرب میں منڈلا ہلز کے پاس حادثہ کا شکار ہونے کی خبر ملی۔ادھر چیف آف ڈیفنس نے اس واقعے کے حوالے سے ایک انکوائری ٹیم کو جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ اس حادثے کے بنیادی محرکات کا پتہ لگایا جاسکے ۔














