مہاسمند،15مارچ (اے یوایس )چھتیس گڑھ کے مہاسمند ضلع میں کنج بہاری گڑھ فجھر بسنا کے اینٹوں کے بھٹے میں ایک بڑا حادثہ ہوا ہے۔ یہاں اینٹوں کے بھٹے پر سوئے ہوئے پانچ مزدوروں کی موت ہو گئی ہے۔ دھویں میں دم گھٹنے سے 5 مزدور جان کی بازی ہار گئے جب کہ ایک مزدور زخمی ہے جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تمام مزدوروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ اے ایس پی آکاش راو¿ گری پونجے نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔زخمی مزدور کا علاج بسانہ کے سرکاری اسپتال میں جاری ہے۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق ان مزدوروں نے اینٹوں کے بھٹے کو ٹھیکے پر لیا تھا۔ اینٹوں کو پکانے کے لیے آگ جلانے کے بعد مزدور اینٹوں کے اوپر سو گئے جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اینٹوں کا بھٹہ غیر قانونی طور پر چل رہا تھا۔ بسنا پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور تحقیقات میں مصروف ہے۔














