سری نگر:۴۱،مارچ/ شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے بتھی پورہ سمبل گاو¿ں میں ایک نوجوان لڑکے نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ حکام نے بتایاکہ منگل کو صبح سویرے ایک لڑکے نے بتھی پورہ سمبل گاو¿ں میں مبینہ طور پر گھرمیں خودکوپھانسی دی ۔ لڑکے کو گھر والوں نے گھرکے ایک کمرے میں لٹکا ہوا پایا۔انہوں نے کہا کہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس لڑکے نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔اس دوران شمالی کشمیر کے سوپور کے علاقے سیلو میں ایک لڑکے کو اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش میں دریائے جہلم میں مبینہ طور پر چھلانگ لگانے کے بعد بچایا گیا۔اطلاعات کے مطابق کچھ لوگوں نے سوپور کے سیلو پل پر ایک لڑکا دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے کی کوشش کرتے ہوئے پایا۔لڑکے کی حرکت کو مشکوک دیکھ کر، مقامی لوگ اس کی طرف بڑھے، تاہم اس دوران لڑکا دریا میں کود گیا، لیکن اسے فوری طور پر بچا لیا گیا۔ حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لڑکے کو بچا لیا گیا ہے اور اس کا تعلق سیلو گاو¿ں سے ہے۔اسے ضروری طبی علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،اوراب اسکی حالت مستحکم ہے تاہم پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔