وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کانگریس لیڈرراہل گاندھی کو ’لندن میں ہندوستان کی توہین‘کرنے پر تنقید کرتے ہوئے پیر کو لوک سبھا میں مطالبہ کیا کہ کانگریس لیڈر کو ’ایوان کے سامنے معافی مانگنے‘ کےلئے کہا جائے۔ مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق راجناتھ سنگھ نے کہاکہ راہل گاندھی، جو اس ایوان کے رکن ہیں، نے لندن میں ہندوستان کی توہین کی۔انہوںنے کہاکہ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ راہول گاندھی کے بیانات کی اس ایوان کے تمام اراکین کی طرف سے مذمت کی جانی چاہئے اور انہیں(راہول گاندھی) ایوان کے سامنے معافی مانگنے کے لئے کہا جانا چاہئے۔