جموں وکشمیرپولیس کے خصوصی تحقیقاتی یونٹ (SIU)کی ایک ٹیم نے جنوبی ضلع اننت ناگ میں ایک مکان کی قرقی عمل میں لائی ۔ملی تفصیلات کے مطابق جموں وکشمیرپولیس کے خصوصی تحقیقاتی یونٹ (SIU)کی ایک ٹیم نے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں ایک ملزم محمد اسحاق ملک ولد محمد سیف اللہ ملک ساکنہ دھنویت پورہ کوکرناگ( جو مبینہ طور پر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا ) کے گھرکویو اے پی ایکٹ کے سیکشن25 کے تحت منسلک کیا۔بیان میں کہاگیاکہ ملزم محمد اسحاق ملک تھانہ کوکرناگ میں درج ایف آئی آر نمبر103/2022،آئی پی سی کے سیکشن307،7/27آرمز ایکٹ ،یواے پی اے کے سیکشن18،20،23،38 میں ملوث ہے۔ ملزم اس وقت ڈسٹرکٹ جیل اننت ناگ میں بند ہے۔ ایس آئی یو نے سیکورٹی اہلکاروں کی نفریکے ہمراہ مخصوص جگہ پر جا کر مقامی سرپنچوں، پنچوں اور چوکیداروں کی موجودگی میں گھر پر نوٹس چسپاں کیا۔نوٹس کے مطابق، مکان کے مالک کو نامزد اتھارٹی کی اجازت کے بغیر ’منتقلی، لیز پر دینے، تصرف کرنے، اس کی نوعیت کو تبدیل کرنے یا مذکورہ جائیداد کے ساتھ کسی بھی طریقے سے ڈیل کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔