Daily Aftab
22 اگست ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

آج کے وشوکرما کل کے صنعت کار بن سکتے ہیں۔ پی ایم مودی

by Online Desk
11 مارچ 2023
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

 نئی دلی۔ 11؍ مارچ/۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’پی ایم وشوکرما کوشل سمان ‘ کےموضوع پر منعقدہ ایک بعد از بجٹ ویبنار سے خطاب کیا۔ یہ حکومت کے زیر اہتمام 12 بعد ازبجٹ ویبناروں کے سلسلے کا آخری ویبنار تھا جس کا مقصد مرکزی بجٹ 2023 میں اعلان شدہ پہل قدمیوں کے مؤثر نفاذ کے لیے خیالات اور سجھاؤ حاصل کرنا تھا۔مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ گذشتہ تین برسوں کے دوران، شراکت داروں کے ساتھ بعد از بجٹ مکالمے کی ایک روایت وجود میں آئی ہے۔  انہوں نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ تمام تر شراکت داروں نے ان تبادلہ خیالات میں بارآور طریقہ سے حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کی تیاری پر بات چیت کرنے کے بجائے، شراکت داروں نے بجٹ کی تجاویز کی نفاذ کاری سے متعلق بہترین ممکنہ طریقوں کے بارے میں تبادلہ خیالات کیے۔ وزیر اعظم نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بعد از بجٹ ویبناروں کا سلسلہ ایک نیا باب ہے جس میں پارلیمانی اراکین اور دیگر شراکت داروں کے ذریعہ پارلیمنٹ کے اندر تبادلہ خیالات کیے جاتے ہیں، اور ازحد مفید طریقوں کے لیے ان کی جانب سے قابل قدر مشورے حاصل کیے جاتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج کا ویبنار کروڑوں بھارتیوں  کی ہنرمندی اور مہارت کے لیے کلی طور پر وقف ہے۔ اسکل انڈیا مشن اور کوشل روزگار کیندر کے توسط سے کروڑوں نوجوانوں  کی ہنرمندی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے مخصوص اور ہدف بند نقطہ نظر  کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایم وشوکرماکوشل سمان یوجنا یا پی ایم وشوکرما اسی سوچ کا نتیجہ ہے۔ اسکیم کی ضرورت اور ’وشوکرما‘ نام کی منطق کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے بھارتی اخلاقیات اور اپنے ہاتھوں سے کام کرنے والوں کے تئیں احترام کی مالامال روایت میں بھگوان وشوکرما کے بلند مقام کے بارے میں بات کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ جہاں کچھ شعبوں کے صناع حضرات کی جانب توجہ دی گئی ہے،  وہیں بڑھئی، لوہار، مجسمہ ساز، مستری ، وغیرہ جیسے صناع حضرات کے متعدد طبقات  جو کہ سماج کا ایک اٹوٹ حصہ ہیں، بدلتے ہوئے وقت کے ساتھ خود کوتبدیل کر رہے ہیں تاکہ وہ سماج کی ان ضرورتوں کو پورا کرسکیں جنہیں نظرانداز کیا گیا تھا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ’’چھوٹے صناع حضرات مقامی دستکاری مصنوعات کی پیداوار میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پی ایم وشوکرما یوجنا انہیں بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔‘‘ انہوں نے مطلع کیا کہ ہنرمند دستکار قدیم بھارت میں اپنے اپنے انداز میں برآمدات کے لیے تعاون  دے رہے تھے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اس ہنرمند افرادی قوت کو ایک طویل عرصے تک نظرانداز کیا گیا اور غلامی کے دور میں ان کے کام کو معمولی خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے  کہا کہ بھارت کی آزادی کے بعد بھی ان کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی کوشش نہیں کی گئی، جس کے نتیجے میں ہنرمندی اور دستکاری کے متعدد روایتی طریقوں کو اِن کنبوں کے ذریعہ فراموش کر دیا گیا تاکہ وہ کہیں اور اپنی روزی روٹی تلاش کر سکیں۔ وزیر اعظم نے اس امر کو اجاگر کیا کہ اس کام کاجی طبقے نے روایتی طریقوں کے استعمال سے متعلق اپنے دستکاری کے فن کو صدیوں سے محفوظ رکھا ہے اور وہ اپنی غیر معمولی ہنرمندیوں اور منفرد تخلیقات کے ساتھ اپنی شناخت قائم کر رہے ہیں۔ ’’ہنرمند دستکار حضرات آتم نربھر بھارت کے حقیقی جذبے کی علامات ہیں اور ہماری حکومت انہیں نیو انڈیا کا وشوکرما خیال کرتی ہے۔‘‘ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم وشوکرما کوشل سمان یوجنا خصوصی طور پر ان ہی افراد کے لیے شروع کی گئی ہے، اس کے تحت مواضعات اور چھوٹے شہروں کے ان ہنرمند دستکاروں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے جو اپنے ہاتھوں سے کام کرکے اپنی روزی روٹی کماتے ہیں۔انسانوں کی سماجی فطرت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ سماجی زندگی کے ایسے کئی شعبے ہیں جو کہ سماج  کی بقاء اور اس کی ترقی کے لیے لازمی ہیں۔ تکنالوجی کے بڑھتے اثرات کے باوجود، یہ کام اپنی اہمیت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم وشوکرما یوجنا ان ہی بکھرے ہوئے صناعوں پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔گاندھی جی کے گرام سواراج کے تصور کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے زراعت کے ساتھ ساتھ گاؤں کی زندگی میں ان کے پیشوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ، ’’گاؤں کی ترقی کے لیے اس کے ہر طبقے کو بااختیار بنانا بھارت کے ترقیاتی سفر کے لیے لازمی ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایم سواندھی اسکیم کے توسط سے خوانچہ فروشوں کو فوائد بہم پہنچانے کی طرح ہی پی ایم وشوکرما یوجنا صناع حضرات کو مستفید کرے گی۔وزیر اعظم نے  وشوکرما کی ضرورتوں کے مطابق ہنرمندی سے متعلق بنیادی ڈھانچہ نظام کی ازسر نو سمت بندی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مدرا یوجنا کی مثال پیش کی جس کے تحت حکومت بغیر کسی بینک گارنٹی کے کروڑوں روپئے کے بقدر کے قرض فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس  اسکیم کو ہمارے وشوکرما کو زیادہ سے زیادہ فوائد بہم پہنچانے ہوں گے۔ انہوں نے ترجیحی بنیاد پر وشوکرما ساتھیوں  کے لیے ڈجیٹل خواندگی سے متعلق مہمات کی ضرورت کا بھی ذکر کیا۔ہاتھ سے تیار مصنوعات کی جانب مسلسل توجہ مرکوز رکھنے کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ملک کے ہر ایک وشوکرما کو جامع ادارہ جاتی تعاون فراہم کرے گی۔ اس سے آسان قرض، ہنر مندی، تکنیکی تعاون، ڈجیٹل اختیارکاری، برانڈ کو فروغ دینے، مارکیٹنگ اور خام مال  کی بہم رسانی کویقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس اسکیم کا مقصد ان کی مالامال روایت کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے روایتی صناع حضرات اور دستکاروں  کو ترقی سے ہمکنار کرنا ہے۔ ‘‘

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
کپواڑہ میں نوجوان کی لاش برآمد

پنجاب مےں قرض نہ ادا کرپانے وجہ سے 11سالوں مےں 1403کسانوں نے خودکشی کی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

کووڈ وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریاں اور مستقبل کی حکمت عملی
تازہ ترین خبریں

آج کے وشوکرما کل کے صنعت کار بن سکتے ہیں۔ پی ایم مودی

11 مارچ 2023
غیر باسمتی سفید چاول کی برآمد پر پابندی عائد
تازہ ترین خبریں

چاول کی برآمد پر پابندیوں کو کم کرنے کا ارادہ

18 جولائی 2024
دہلی فضائی آلودگی پر سپریم کورٹ کی 2 دن لاک ڈاون لگانے کی تجویز
تازہ ترین خبریں

امیدواروں کے مجرمانہ ریکارڈ معاملے پر سماعت کےلئے سپریم کورٹ متفق

18 جنوری 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(وادی میں ڈرگ مافیا کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں)

10 اکتوبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d