راجوری،پونچھ اضلاع کو وادی کشمیر سے جوڑنے والی تاریخی مغل سڑک کو اب اس سردی کے موسم میں مستقل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کی گلی اور اس سے ملحقہ دونوں اطراف کے علاقوں میں بھاری برف جمع ہونے، پھسلن کی حالت، درجہ حرارت میں کمی کے باعث اس موسم سرما میں سڑک کو ٹریفک کے لیے نہیں کھولا جا سکتا۔اگرچہ دونوں اضلاع کے ضلع مجسٹریٹس نے ابھی تک اس سڑک کو بند کرنے کا باضابطہ حکم نہیں دیا ہے لیکن ریگولیٹری حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تقریباً دو تین ماہ سے اس سڑک کو کھولنے کے لیے موسم کی صورتحال مناسب نہیں ہے۔ایکسئن مغل روڈ شوکت علی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ وہ اس سردی کے موسم میں کئی بار مغل روڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے برف صاف کر چکے ہیں لیکن مسافروں کی حفاظت سمیت کئی پہلوو¿ں کو مدنظر رکھتے ہوئے اب سڑک کو نہیں کھولا جا سکتا۔ڈی وائی ایس پی ٹریفک راجوری پونچھ نے یہ بھی کہا کہ شدید برف باری اور پھسلن کی وجہ سے اس موسم سرما میں سڑک کو ٹریفک کے لیے کھولنا بہت مشکل ہے۔