بانڈی پورہ میں ایک کم عمر موٹر سائکل سوار حادثے میں ہلاک ہوا ہے جبکہ اس واقعے میں ایک اور شخص زخمی ہوا ہے جس کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا ۔ جبکہ پولیس نے اس سلسلے میں رپورٹ درج کرلی ہے ۔ اطلاعت کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک 18سالہ لڑکا لاوڈارا کراسنگ کے نزدیک سڑک حادثے میں ہلاک ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق لاوڈاراکے مقام پر جمعہ کے رو سرینگر بانڈی پورہ روڑ کراسنگ پر اصغر احمد ولد غلام نبی ساکن صدر کوٹ اپنی موٹر سائکل پر قابو نہ کرپایا جس کے نتیجے میں وہ ایک بجلی کے کھمبے سے ٹکراگیا جس سے وہ شدید زخمی ہوا جبکہ ایک اور شخص باسط احمد بھی اس حادثے میں زخمی ہوا ۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ضلع ہسپتال بانڈی پورہ پہنچایا گیا جہاں سے دونوں کو سرینگر منتقل کیا گیا تاہم 18سالہ اصغر سرینگر کے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔جبکہ ایک اور زخمی کی حالت ہسپتال میں مستحکم بتائی جارہی ہے ۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔