پاکستان کے خیبر پختونخوا کے علاقے دیرلوئر میں جنازے پردہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سابق صوبائی وزیر کے 2 بیٹوں سمیت 8 افراد ہلاک جب کہ 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔اس دوران حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی گئی ہے ۔جبکہ علاقے میں احتیاطی طور پر کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے ۔ مانیٹرنگ کے مطابق پاکستان کے خیبر پختونخوا کے دیر لوئر کے علاقے طورمنگ درہ میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جن میں سابق صوبائی وزیر کے دو بیٹے بھی شامل ہیں جب کہ دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جنازے میں فائرنگ کے دوران زخمی ہونے والے سابق صوبائی وزیر کا دوسرا بیٹا بھی جاں بحق ہوگیا ہے۔ پولیس نے علاقے میں امن وامان کی صورتحال کنڑول کرنے کے لیے کرفیو نافذکردیا ہے اور کسی کو بھی مذکورہ علاقے میں آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال تیمر گرہ منقتل کردیا گیا ہے۔













