لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج یہاں راج بھون میں جموںوکشمیر میں سینئر سٹیزن نیشنل ہیلپ لائن ” ایلڈر لائن“ ۔14567 کا آغاز کیا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے یوٹی بھرکے مختلف حصوں سے 3.25کروڑ روپے مالیت کے موٹرائزڈ ٹرائی سائیکل ، مصنوعی اور دیگر اِمداد بھی تقسیم کی۔اُنہوں نے کہا کہ ایلڈرلائن متاثرہ بزرگوں کو ایک غیر مرکوزیت کال سینٹر ، جذباتی نگہداشت اور مدد ،صحت خدمات اور ضرورت مند بزرگ شہریوں کی دیگر اِمداد کے ذریعے ایک اہم سپورٹ سسٹم کے طور پر کام کرے گی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹول فری ہیلپ لائن یوٹی میں اِدارہ جاتی ایلڈر کیئر ایکو سسٹم میں ایک اہم خلا کو پُر کرے گی۔ بتایا گیا کہ جموںوکشمیر مینٹیننس اینڈ ویلفیئر والدین اور بزرگ شہریوں کے لئے رولز 2021 تیار ہوچکے ہیں اور چند دنوں میں مطلع کئے جائیں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے آرٹیفیشل لیمز مینو فیکچر نگ کارپوریشن آف اِنڈیا ( اے ایل آئی ایم سی او)کی کوششوں کو سراہا جو کہ یوٹی کے جسمانی طور ناخیز اَفراد کو مدد فراہم کرنے اور اسے خصوصی طور پر قابل رَسائی بنانے کے لئے ہے۔ سماجی بہبود محکمہ اے ایل آئی ایم سی او کے ساتھ مل کر پنچایتی سطح کے تشخیصی کیمپ لگائے گا تاکہ کسی بھی قسم کی مصنوعی اِمداد کے ضرورت مند اَفراد کی شناخت کی جاسکے اور جموںوکشمیر حکومت اِس بات کو یقینی بنائے کہ تمام اہل اَفراد کو اِس سال کے اَندر مصنوعی اور دیگر اِمدادی سامان مہیا کیا جائے۔