محکمہ وائلڈ لائف نے بڈگام کے بیروہ علاقے میں ایک تیندوے کو زندہ پکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ تیندے کے پکڑنے پر مقامی لوگوں نے راحت کی سانس لیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں جنگلی جانوروں کی آواجاہی سے لوگ خوفزدہ ہیں۔اطلاعات کے مطابق وسطی ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں جمعہ کے روز محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے لگائے گئے ایک پھندے میں علاقے میں کئی دنوں سے گھومنے والا تیندوہ پھنس گیا ۔ تیندوے کو پکڑنے پر مقامی لوگوںنے راحت کی سانس لیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں جنگلی جانوروں کی آواجاہی گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے ۔ انہوںنے کہا کہ تیندوں کے علاوہ ریچھ بھی کبھی کبار دیکھے جاتے ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و دہشت پھیل گئی ہے ۔ لوگوں نے اس کارروائی پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسی طرح محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی آگے بھی جاری رہنی چاہئے ۔ ادھر ذرائع نے بتایا کہ تیندوے کے پھندے میں پھنسنے کی خبر پھیلتے ہی بڑی تعداد میں لوگ اس جگہ پہنچے اور تیندوں کو پنجرے میں دیکر کر راحت کی سانس لی ۔