نئی دہلی/ ایجنسیز/ صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا نے کووڈ ٹیکہ کاری مہم میں وسیع سطح پر عوامی حصہ داری کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں 80 فیصد آبادی کو پہلا اور 40 فیصد کو کووڈ کا دوسرا ٹیکہ لگایا جا چکا ہے ۔ مسٹر مانڈویا نے یہاں غیر سرکاری تنظیموں اور دیگر فریقوں کے ساتھ کووڈٹیکہ کاری کے ‘ہر گھر دستک’ مہم کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ ٹیکہ کاری کے سلسلے میں کوئی بھی کامیابی پورے ملک کی اجتماعی کوشش ہے ۔ صحت اور خاندانی بہود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر پروین پوار اس میٹنگم یں ڈیجیٹل طورپر ہوئیں۔مسٹر مانڈویا نے کہا کہ ہندوستان جیسے عظیم ملک میں ٹیکہ کاری پروگرام میں عوامی حصہ داری ضروری ہے ۔ ترقی یافتہ ملکوں میں کووڈ کی کئی لہر آنے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے ہندوستان میں صدفیصد ٹیکہ کاری پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں 80 فیصد آبادی کو پہلا ٹیکہ لگایا جا چکا ہے اور 40 فیصد آبادی کو دونوں ٹیکے دئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ لاک ڈا¶ں کے دوران غیر سرکاری تنظیموں ،سماجی ،مذہبی ،ثقافتی اور سیاسی تنظیموں نے قابل ستائش کام کیا تھا جس کی وجہ سے خوراک کی تقسیم کی جا سکی اور کسی کو بھوکے پیٹ نہیں سونا پڑا۔جاری۔یواین آئی۔اے ایم۔