پلوامہ میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران فورسز نے بڑے پیمانے پر ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ ادھر اس کارروائی میں کسی کی بھی گرفتاری عمل میں ابھی تک نہیں لائی گئی ہے ۔اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جمعہ کے روز فورسز،پولیس اور فوج نے مشترکہ آپریشن کے دوران ہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پلوامہ کے تلنگام نامی گاﺅں میں ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج، پولیس اور فورسز نے مشترکہ جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا جس دوران تلاشی کارروائی میں 4پستول اور دیگر گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ پولیس نے اس دوران کسی کو گرفتار نہیں کیا جبکہ اس ضمن میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق آخری اطلاع ملنے تک علاقے کامحاصرہ جاری تھا ۔