مرکزی سرکار کے عوامی رابطہ پروگرام کے تحت وزیر مملکت برائے سٹیٹ کمونکیشن دیووسن چوہان نے آج انڈین انٹرنیشنل ٹریڈ سیفران سپائس پارک پانپور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا ۔ اس کے علاوہ وزیر موصوف نے ڈراونگ ، گارڈنگ، پیکنگ اور ای آکشن سنٹر کا بھی دورہ معائینہ کیا ۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ سرکار کسانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زعفران پیدوار سے کسانوں کی آمدنی میں دوگنا اضافہ ہوا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مزکز زمینداروں کی معیار زندگی بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی اور ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے ۔ وزیر مملکت چوہان نے مختلف اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی جن میں میوہ کے کاشتکار ، این آر ایل ایم سے فائدہ اٹھانے والے نوجوان ، کھیل ، تاجر ایسوسی ایشن ، انڈسٹریل یونٹ ہولڈرز شامل تھے اور ان کے مسائل سنے۔ وفود نے اپنے مطالبات پیش کیے۔اس کے علاوہ وزیر مملکت نے وفود کی جانب سے اُٹھائے گئے معاملات پر بات کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ سرکار ان کے مسائل کو حل کرنے کی ترجیحی بنیادوں پر کوشش کرے گی ۔ انہوںنے کہا کہ گورنمنٹ آف انڈیا نے پہلے ہی مختلف فلیگ شپ پروگراموں پر کام شروع کیا ہے جس سے سماجی اقتصادیات کو بڑھاواملے گا جس سے لوگوں کی معیار زندگی میں بہتری آسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ متعدد سکیموں زیر غور ہے ۔ وزیر موصوف کے ہمراہ ڈائریکٹر انفارمشین ، راہل پانڈے ، ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری ، جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن انعام الحق صدیقی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔














