Daily Aftab
20 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

ولادت باسعادت رحمت اللعالمین کے سلسلے میں عید میلاد النبی کی تقریبات

by Online Desk
09 اکتوبر 2022
A A
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

وادی بھر میں بڑے بڑے اجتماعات سب سے بڑا اجتماع درگاہ حضرتبل میں منعقد
جموں وکشمیر وقف بورڈ کی جانب سے سری نگر میں پہلی مرتبہ میلاد کا جلوس برآمد

سرینگر/09 اکتوبر///ولادت باسعادت رحمت اللعاالمین فخرِ موجودات آقائے دوجہاں پیغمبر آخروزماں رسول اللہ کے سلسلے میں عید میلادالنبی کی تقریبات پوری دنیا کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی منائی گئیں ۔ جموں کشمیر کے بڑے خانقاہوں ،مساجد، درگاہوں اور زیارتگاہوں میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد کئے گئے اور وادی کشمیر میں سب سے بڑی تقریب آثار شریف حضرتبل سرینگر میں منعقد کی گئی جہاں پر وادی کے اطراف و اکناف میں آنے والے ذائرین نے حاضری دی جس دوران عقیدت مندوں کو نماز پنجگانہ پر موئے مقدس کے دیدار سے فیضاب کیا گیا ۔ درگاہ حضرتبل میں نماز فجر سے ہی درودوازکار ، نعت و مناجات کی محفلیں آراستہ ہوئی جس میں عقیدت مندوں نے آقائے نام دار حضرت محمد کے حضور گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئے ۔ اس دوران پیغمبر آخروزماں کی شان مبارک میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف سخت برہمی کااظہار کیا گیا اور اس واقعے کی سخت مذمت کی گئی ۔ دریں اثناءجموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن کی سربراہی میں نگین سے لے کر آثار شریف درگاہ حضرت بل تک میلاد جلوس نکالا گیا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔بتادیں کہ جموں وکشمیر کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ جب وقف بورڈ چیئرپرسن کی سربراہی میں میلاد کا جلوس برآمد ہوا۔

ADVERTISEMENT

عیدمیلاد النبی کی تقریبات کے سلسلے میںجہاں پوری دنیا میں امت محمدیہ کی جانب سے بڑے بڑے اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں جن میں رحمت اللعالمین کے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے جارہے ہیں وہیں جموں کشمیر میں بھی اس سلسلے میں بڑی بڑی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے اس سلسلے میں آج بروز اتوار 12ربیع الاول کو ولادت باسعادت پر وادی کشمیر میں بھی میلاد کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جہاں سب سے بڑی تقریب آثار شریف درگاہ حضرتبل میں منعقد کی گئی جس میں قریب ایک لاکھ توحید پرستوںنے شرکت کرکے جمعہ کی نماز باجماعت ادا کی ۔ درگاہ حضرتبل میں منعقد ہوئی اس سب سے بڑے اجتماع میں وادی کشمیر کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی جن میں بچے بوڑھے ،مرد و خواتین شامل تھیں۔ درگاہ حضرتبل میں آج نماز فجر سے ہی لوگوں کی بڑی تعداد نے حاضری دی جہاں پر ذائرین کو ہر نماز کے بعد موئے مقدس کے دیدار سے فیضیاب کیا گیا ۔ کو۔ سی این آئی کے مطابق ادھر وادی کے دیگر آستانوں، زیارت گاہوں اور مساجد میں بھی اس سلسلے میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ آثار شریف شہری کلاش پورہ، آثار شریف پنجورہ شوپیاں، آستان عالیہ جانب صاحب صورہ ، آستان عالیہ شیخ عبدالقادر جیلانیؒ دستگیر صاحب خانیار اور سرائے بالائے کے علاوہ دیگر جگہوں پر بھی بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ اس دوران جنوبی کشمیر کے کولگام، پلوامہ ، شوپیاںاور اننت ناگ کے علاوہ ترال ، پانپور اور دیگر جگہوں سے ابھی اطلاعات موصول ہوئی ہے کہ یہاں پر بھی عید میلاد النبی کے سلسلے میں آج بڑے بڑے اجتماعات منعقد کئے گئے

جبکہ شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ، بارہمولہ، ہندوارہ ، سوپور اور ٹنگمرگ، بانڈی پورہ، سنبل اور حاجن میں بھی عاشقان رسول کی جانب سے اجتماعات منعقد ہوئے اس کے علاوہ سطی کشمیر کے شہر سرینگر ، گاندبل اور بڈگام میں بھی اسی طرح اجتماعات منعقد ہونے کی اطلاع ہے ۔ جبکہ توریخی جامع مسجد سرینگر میں بھی عید میلادالنبی کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی اور یہاں پر بھی نماز جمعہ کے موقعے پر لوگوں کی بڑی تعداد نے حاضری دی۔ اس دوران عید میلاد النبی کے سلسلے میں وادی کشمیر کے مختلف علاقوں خاص کر شہر سرینگر کے مختلف چوراہوں، بازاروں کو سجایا گیا تھا ۔ دریں اثناءصوبائی انتظامیہ کشمیر اورضلع انتظامیہ سرینگر نے مختلف سرکاری اداروں جن میں محکمہ ہیلتھ، محکمہ آب رسانی، محکمہ بجلی ، محکمہ آر اینڈ بی اور سرینگر میونسپل کارپوریشن کے علاوہ جموں وکشمیر بینک اورکچھ رضاکار انجمنوں واداروں کے اشتراک سے درگاہ حضرتبل آنے والے ہزاروں فرزندان توحید اورعاشقان رسول کوہرممکنہ سہولیات بہم رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ ٹریفک کی آسان آواجاہی کےلئے پہلے سے ہی محکمہ ٹریفک نے روٹ پلان مرتب کیا ہوا تھا ۔اورشہرسرینگر اوروادی کے مختلف علاقوں سے حضرتبل پہنچنے والی نجی اورمسافربردار گاڑیوں کیلئے الگ الگ روٹ مقررکئے گئے ہیں۔دریں اثناءجموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن کی سربراہی میں نگین سے لے کر آثار شریف درگاہ حضرت بل تک میلاد جلوس نکالا گیا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔بتادیں کہ جموں وکشمیر کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ جب وقف بورڈ چیئرپرسن کی سربراہی میں میلاد کا جلوس برآمد ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز وقف بورڈ کی چیئر پرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کی سربراہی میں میلاد کا جلوس برآمد ہوا۔انہوں نے بتایا کہ نگین سے لے کر درگاہ حضرت بل تک یہ جلوس نکالا گیا جس میں عاشقان رسول کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پول، ضلع ترقیاتی کمشنر اعجاز اسد اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بھی اس موقع پر موجود رہے۔اس موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں علماءنے عالم اسلام کو بالعموم اور مسلمانان جموں وکشمیر کو بالخصوص دلی مبارکباد اور تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محسن انسانیت حضرت رحمة للعالمین کی ولادت و بعثت درحقیقت عقیدہ،فکر ذہن اور تہذیب و تمدن کا ایک خوشگوار انقلاب تھا جس نے مثبت انداز میں انسانی کائنات کی نہ صرف کایابلکہ تقدیرپلٹ کررکھ دی اور دنیا کاایک سدا بہار انقلاب سے نہ صرف جغرافیہ بدل دیا بلکہ تاریخ بدل کر ایک نئے اور منفرد تہذیب اور تمدن کی بنیاد ڈالی۔
کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے جرمن

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

اسی بارے میں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
دفعہ370اور 35اے کی واپسی کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیار
تازہ ترین خبریں

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

17 اکتوبر 2026
سرینگر تیز اب حملہ ، پولیس نے ایک ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کی
تازہ ترین خبریں

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

17 اکتوبر 2026
2دن بعددریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشانات سے نیچے وولر جھیل پھول گئی،حفاظتی اقدامات شروع
تازہ ترین خبریں

آئندہ کچھ دنوں تک خشک موسمی صورتحال کی پیشگوئی

17 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں آئی ٹی آئیز کی جدید کاری کیلئے 475.41 کروڑ روپے منظور

17 اکتوبر 2026
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
جموں و کشمیر

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

16 اکتوبر 2026
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

16 اکتوبر 2026
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
تازہ ترین خبریں

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

15 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

15 اکتوبر 2026
Next Post
پولیس نے سرینگر سے 4جنگجوﺅں کے معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا

بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو اعانت کار گرفتار

اہم خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
ولادت باسعادت رحمت اللعالمین کے سلسلے میں عید میلاد النبی کی تقریبات
تازہ ترین خبریں

ولادت باسعادت رحمت اللعالمین کے سلسلے میں عید میلاد النبی کی تقریبات

09 اکتوبر 2022
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج پر سوڈانی پولیس کی فائرنگ،5 افراد ہلاک
تازہ ترین خبریں

فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج پر سوڈانی پولیس کی فائرنگ،5 افراد ہلاک

14 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d