ADVERTISEMENT
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عید میلاد النبی کے موقعے پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے پیغام میں ایل جی منوج سنہا نے کہا ہے کہ اس مقدس موقعے پر ہمیں پیغمبر کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا چاہئے ۔ انہوںنے کہا کہ پیغمبر آخر الزمان نے ہمیں امن ، سلامتی اور بھائی چارے کی راہ دکھائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تعلیمات عالم انسانیت کےلئے راہ ہدایت ہے جس پر چلنے سے انسانیت کی بقاءفلاح اور کامیابی ہے ۔
ADVERTISEMENT













