ماور کپواڑہ میں اخروٹ کے درخت سے گر کر ایک شخص ہلاک
شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں میں سڑک حادثے میں ایس پی او کی موت واقع ہوئی جبکہ دوسرا شدید طورپر زخمی ہوا۔ ادھر کپواڑہ کے ہی ماور نوگام میں اخروٹ کے درخت سے گر کر ایک شخص لقمہ اجل بن گیا۔ اطلاعات کے مطابق سری نگر کپواڑہ شاہراہ پر جمعے کی رات کو ایک تیز رفتار گاڑی نے دو افراد کو ٹکر مار ی جس وجہ سے دونوں شدید طورپر زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ ریفر کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ایس پی او کی شناخت سالہ محمد سرفراز ولد محمد مصری ساکن کنی پورہ کلاروس کے بطور ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ دوسرے زخمی کی شناخت ارشاد احمد کھاری ولد محمد عبداللہ کھاری ساکن درگمولہ کے بطور ہوئی ہے جو زیر علاج ہے۔ادھر کپوارہ کے ماور نوگام علاقے میں ہفتے کی صبح ایک40 سالہ شخص اخروٹ کے درخت سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔متوفی کی شناخت محمد ایوب میر ولد ہدایت اللہ میر کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔













