وادی کے ڈسٹری بیوشن چینلز سے فارمولیشنوں کی نشاندہی کی ہدایت
سرینگر /7 اکتوبر / //کھانسی کی ادویات کے بارے میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے انکشاف کئے جانے کے بعد وادی کشمیر میں ڈرک کنٹرولر کی جانب سے تمام اے ڈی سیز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان ادویات کی جانچ کریں ۔ ڈرگ کنٹرولر نے اے ڈی سی پر زور دیا کہ وہ کشمیر میں ڈسٹری بیوشن چینلز سے فارمولیشنوں کی نشاندہی کریں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی طرف سے جاری کردہ الرٹ کے بعد حکومت ہند کی جانب سے کھانسی کے چارسیال ادویات کی تحقیقات کا حکم دینے کے بعدڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کشمیر نے تمام اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولرز (ADCs) سے فوری کارروائی کے لیے کہا ہے۔ ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کشمیر نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ڈسٹری بیوشن چینلز سے فارمولیشنوں کی شناخت کے بعد فوری ضروری کارروائی کریں۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی کارروائی یا قبضے کو اس دفتر کے ساتھ شیئر کیا جا سکتا ہے تاکہ اعلیٰ افسران کی اگلی تشخیص کے لیے اس معاملے کو انتہائی ضروری سمجھا جا سکے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے ہندوستان میں میڈن فارماسیوٹیکلز کی طرف سے بنائے گئے کھانسی اور سردی کے چار شربتوں پر ایک الرٹ جاری کیا تھا، جس میں انتباہ دیا گیا تھا کہ ان کا تعلق گیمبیا میں 66 بچوں کی موت سے ہو سکتا ہے۔













