اسلحہ وگولہ بارود ضبط، مزید تحقیقات شروع /پولیس
سیکورٹی فوسز نے اونتی پورہ میں حزب المجاہدین سے وابستہ ایک جنگجو کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے چندری گام کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک سرگرم ملی ٹینٹ کو حراست میں لے کر اُس کے قبضے سے پستول ، پستول میگزین اور دیگر قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جنگجو کی شناخت دانش محی الدین گنائی ولد غلام محی الدین ساکن ڈاڈ سر ہ اونتی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔ موصوف ترجمان کے مطابق مذکورہ نے 29ستمبر 2022کو ملی ٹینٹ تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔














