ضلع ترقیاتی کمشنروں کو موجودہ مالی برس کے اَندر منصوبوں کو مکمل کرنے کی ہدایت
سیکرٹری منصوبندی ، ترقی اور نگرانی محکمہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے آج جموںوکشمیر کے سرحدی اَضلاع میں بارڈر ائیریا ڈیولپمنٹ پروگرام (بی اے ڈی پی ) کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ڈائریکٹر جنرل بی اے ڈی پی ، پی ڈی اینڈ ایم ڈی ، جی او سی 9کور ، 15کور ،16کور ، پروجیکٹ بیکن سری نگر ، بارڈر سیکورٹی فورس ( بی ایس ایف ) جموں / کشمیر کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ ، سانبہ ، راجوری ، پونچھ ، کپوارہ ، بانڈی پورہ ، بارہمولہ او رجموں ، بارڈر گارڈنگ فورسز کے نمائندے ، چیف پلاننگ آفیسر ( سی پی او ) جموں ، سانبہ ، کٹھوعہ ، راجوری ، پونچھ ، بانڈی پورہ ، بارہمولہ ، کپواڑہ اور ضلعی سطح کے اَفسران نے میٹنگ میں شرکت کی جبکہ متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹ اور عمل آوری ایجنسیوں نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔سیکرٹری نے جموں وکشمیر کے سرحدی اَضلاع میں بی اے ڈی پی کی عمل آوری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور بی اے ڈی پی کے تحت جاری کاموں کے مختلف مسائل ، رُکاوٹوں اور ٹائم لائن پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔سیکرٹری سیکرٹری منصوبندی ، ترقی اور نگرانی نے متعلقہ اَضلاع کے سربراہوں سے ضلع وار تفصیلات طلب کیں اور انہیں ہدایت دی کہ بی اے ڈی پی کے رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے اور فنڈس کے مناسب اِستعمال کو یقینی بناتے ہوئے 31 مارچ 2023ءسے پہلے منصوبوں کو مکمل کریں۔اُنہوں نے سکیم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بی اے ڈی پی مرکزی حکومت کی ایک اہم اِنٹرنشن ہے جس سے سرحدی علاقوں کی ترقی کے لئے یوٹی پلان فنڈس کی تکمیل کی جارہی ہے تاکہ ایک طرف سماجی و اِقتصادی بنیادی ڈھانچے میں پائے جانے والے خلا¿ کو ختم کیا جاسکے اور دوسری طرف سرحد پر سیکورٹی کے ماحول کو بہتر بنایا جاسکے ۔ اِس لئے موجودہ پروگرام کے نئے تجزیے کی ضرورت ہے کہ زیرو بیس بجٹنگ ریویو کی بنیاد پر اِس بات کی نشاندہی کی جاسکے کہ آیا یہ سکیمیں پبلک فنڈ کے اِستعمال کو بہتر بنانے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد فراہم کرنے کے لئے ضرورت کے مطابق ترمیم شدہ ڈیزائن اور مالی اخراجات سے مختصر بند یا جاری رکھنے کی اِجازت دی جائے۔