Daily Aftab
25 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

جموں وکشمیر کے نوجوانوں کا جمہوریت میں ایک بار پھر اعتماد بحال ہوا ہے :نریندر مودی

by Online Desk
19 ستمبر 2024
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سری نگر/وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں کا جمہوریت میں ایک بار پھر اعتماد بحال ہوا ہے اور اب وہ محسوس کر رہے ہیں کہ ان کا ووٹ تبدیلی کا محرک بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو وافر مواقعے فراہم کرنا میرا مشن ہے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا تعین کر سکیں۔وزیر اعظم نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں شیر کشمیر اسٹیڈیم میں ایک عظیم الشان انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے خطاب کے لئے مائیک پر آتے ہی کشمیری زبان میں حاضرین کا حال چال پوچھا۔انہوں نے کہا: ‘میانن سارنی کاشرن باین تہ بنن چھ میانہ طرفہ نمسکار یعنی میرے تمام کشمیری بھائی بہنوں کو میری طرف سے نمسکار، جس پر سارا اسٹیڈیم مودی مودی کے نعروں سے گونج اٹھا’۔ان کا کہنا تھا: ‘یہ نیا کشمیر ہے جموں وکشمیر کی ترقی اور خوشحالی ہمارا مشن ہے میں آپ سب کا مشکور ہوں’۔نریندر مودی نے کہا: ‘جموں وکشمیر میں آج جمہوریت کا تہوار چل رہا ہے ،گذشتہ روز سات اضلاع میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی اور پہلی بار دہشت گردی کے خوف کے بغیر ووٹنگ ہوئی’۔انہوں نے کہا:’یہ سچ مچ ہمارے لئے ایک فخر کا مقام تھا کہ بھاری تعداد میں لوگ ووٹنگ کے لئے نکلے ‘۔ان کا کہنا تھا: ‘کشتواڑ میں 80 فیصد، ڈوڈہ میں 71 فیصد سے زیادہ، رام بن میں 70 فیصد اور کولگام میں 62 فیصد سے زیادہ پولنگ ہوئی ،اس شرح سے تمام سابق ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے انتخابی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا ہے ۔نریندر مودی نے کہا کہ آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ جموں وکشمیر کے نوجوان ہندوستان کی جمہوریت کو کس طرح مضبوط کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا:’اس کے لئے میں جموں و کشمیر کے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔ریاستی درجے کی بحالی کے متعلق ان کا کہنا تھا: ‘بی جے پی نے جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کا وعدہ کیا ہے اور بی جے پی ہی اس وعدے کو پورا کرے گی’۔عبداللہ،مفتی اور گاندھی خاندانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا: ‘یہی تین خاندان جموں وکشمیر کو چلانے کے ذمہ دار تھے ،ان خاندانوں نے جموں وکشمیر کے لوگوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا کی ہے ‘۔انہوں نے کہا:’ان تین خاندانوں نے جمہوریت اور کشمیریت کو اپنے مقاصد کے لئے روند ڈالا ہے ، کیا آپ کو معلوم ہے کہ سال 1980 میں انہوں نے کیا کیا’۔ان کا کہنا تھا:’ان خاندانوں نے جموں و کشمیر کی سیاست کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھا تھا،یہ اپنے خاندان کے لوگوں کے بغیر کسی کو آگے آنے نہیں دیتے ہیں’۔انہوں نے کہا:’یہ لوگ پنچایتی، ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی انتخابات نہیں ہونے دیتے تھے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اس طرح نئے چہرے سامنے آئیں گے ‘۔وزیر اعظم نے کہا: ‘دہشت گردی کو شکست دینا میرا مشن ہے تاکہ جموں وکشمیر کے لوگ ایک بار پھر اس کا شکار نہ بن سکیں’۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک مقدس سرزمین ہے جس کو 35 برس قبل تین خاندانوں نے تباہ کر دیا۔ان کا کہنا تھا:’اس سرزمین پرحضرت بل،چرار شریف،آستان خواجہ نقشبند (رح)،شنکر آچاریہ، ماتا رتشا دیوی مندر وغیرہ جیسے متبرک مقامات ہیں لیکن ان تین پارٹیوں نے جموں و کشمیر کو تاریکی میں دھکیل دیا’۔نریندر مودی نے کہا کہ ایک وقت ایسا تھا جب لالچوک شام ڈھلتے ہی بند ہوجاتا تھا اور لالچوک جانا موت کو دعوت دینے کے مترادف سمجھا جاتا تھا لیکن آج یہ بازار رات دیر گئے تک کھلا رہتا ہے ۔انہوں نے کہا: ‘آج یہاں عید اور دیوالی ایک ساتھ امن اور آپسی بھائی چارے کے ساتھ منائی جاتی ہے آج یہاں سڑکوں پر الیکٹرک گاڑیاں چل رہی ہیں اور ہر کوئی عزت کے ساتھ اپنی روزی روٹی کما رہا ہے ‘۔ان کا کہنا تھا: ‘ان تین جماعتوں نے کشمیری پنڈتوں کو بھی نہیں بخشا انہیں یہاں سے بھاگنے پر مجبور کیا گیا لیکن بی جے پی ایک بار پھر دل اور دلی کی دوری کو کم کرکے تمام مذہبوں کے لوگوں کو آپس میں ملا رہی ہے ‘۔وزیر اعظم نے کہا کہ جموں وکشمیر میں گذشتہ 35 برسوں کے دوران تین ہزار دن ہڑتالوں کے نذر ہوئے جس کا مطلب ہے کہ کشمیر 35 برسوں میں سے 8 برسوں کو بند رہا ہے ۔انہوں نے کہا: ‘لیکن گذشتہ پانچ برسوں کے دوران ایک دن بھی ہڑتال نہیں رہی’۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت وزیر اعظم سوریا گھر یوجنا اسکیم کے تحت مفت بجلی فراہم کرنے پر بھی غور کر رہی ہے ۔اپنے 40 منٹوں پر محیط خطاب کے آخر پر انہوں نے اپنے پارٹی امید واروں صوفی یوسف، انجینئر اعجاز حیسن اور عارف راجا کے لئے لوگوں سے ووٹ مانگے -انہوں نے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا:’25 سمتبر کو بھاری تعداد میں نکل کر تمام گذشتہ ریکارڈوں کو توڑ دینا’۔یو این آئی-

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
جموں وکشمیر میں تعمیر و ترقی ، روزگار اور خوشحالی کا انقلاب ضرور آئے گا / عمر عبد اللہ

بی جے پی کے پاس تین سیاسی خاندانوں کی تنقید کرنے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے : عمر عبداللہ

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

ہندوستان اور ملائیشیا نے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دیا۔ مودی
جموں و کشمیر

جموں وکشمیر کے نوجوانوں کا جمہوریت میں ایک بار پھر اعتماد بحال ہوا ہے :نریندر مودی

19 ستمبر 2024
انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں
ادارتی

انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں

16 فروری 2023
نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ
تازہ ترین خبریں

نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ

14 نومبر 2021
مودی حکومت کے 9 سال ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں حقیقی فرق کرنے والے ہیں۔ سونووال
قومی

مودی حکومت کے 9 سال ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں حقیقی فرق کرنے والے ہیں۔ سونووال

11 جون 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d