عرس مبارک شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے سلسلے میںوادی بھر میں 7نومبرسے درگاہوں ، خانقاہوں اور عبادت گاہوں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ اس سلسلے میں پیر کامل حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ سے منسوب آستان عالیہ دستگیر صاحب واقع خانیار سرینگر اور امیراکدل سرینگر میں گیارہ روز پر مشتمل ایام کے دوران تقریبات منعقد کی جارہی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق عرس مبارک پیر کامل حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے سلسلے میں وادی بھر میں 7نومبر سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ اس دوران گیارہ روز پر مشتمل ایام متبرکہ کے حوالے سے ان کے آستان عالیہ خانیا ر سرینگر اورآستان دستگیر صاحب امیرا کدل میں خصوصی تقریبات منعقد کی جارہی ہے جس دوران ختمات المعظات ، درودوازکار اور وعظ و تبلیغ کی مجالس منعقد ہوا کریں گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر آستانوں ، درگاہوں اور عبادت گاہوں میں خصوصی مجالس منعقد کی جارہی ہیں ۔