Daily Aftab
1 دسمبر ,2023
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(سردیاں ،بارشیں اور برفباری لوگوں کی مشکلات میں اضافہ)

by Online Desk
05 نومبر 2021
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواﺅں کا دباﺅ بڑھ جانے سے موسم نے پھر کروٹ بدلی اور کل یعنی جمعہ 5نومبر بعد دوپہر سے شہر سرینگر میں بارشیں شروع ہوگئیں جبکہ اس سے قبل بانڈی پورہ گریز ،ٹنگڈار ،مغل روڈ اور بیشتر دور دراز علاقوں میں بارشوں کے ساتھ ساتھ برفباری بھی شروع ہوئی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی چنانچہ بانڈی پور گریز سڑک کے علاوہ کپوارہ ٹنگڈار سڑک اور مغل روڈ جس پر کچھ زیادہ ہی برفباری کی اطلاع موصول ہوئی ہے کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے بند کردیا گیا ۔شاہراہ پر کچھ گاڑیاں درماندہ ضرور ہیں جن کے بارے میں کہا گیا کہ ان کو محفوظ مقامات تک جانے کی اجازت دی جاسکتی ہے ۔بارشوں اور برفباری کے ساتھ ہی سردیاں بڑھ جاتی ہیں اور جیسا کہ پہلے ہی کہا گیا ہے کہ سرما کشمیری عوام کے لئے ڈھیر ساری مصیبتیں اور پریشانیاں لے کر آتا ہے ۔بجلی پانی کی فراہمی میں بے ترتیبی ،مہنگائی ،لازمی اشیاءکی عدم دستیابی ،برفباری ،بارشیں اور سردیوں کے علاوہ بیماریاں سرما میں یہاں لوگوں کو گھیر لیتی ہیں اوپر سے کام کاج کے اوقات میں کمی ،گھروں سے باہر نکلنے اور سفر کرنے میں مشکلات و مسایل غرض یہاں لوگ طرح طرح کی پریشانیوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں لیکن اس بار لوگوں کو اس بات کی امید ہے کہ بجلی کی فراہمی میں کسی قسم کی بے ترتیبی نہیں ہوگی کیونکہ لیفٹننٹ گورنرمنوج سنہا نے از خو دلوگوں کو اس بات کا یقین دلایا کہ اس بار سرما میں ان کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ اس بات کی کوشش کی جاے گی لوگوں کو بجلی پانی اور دوسری لازمی اشیاءکی فراہمی یقینی بنائی جاے گی ۔ایل جی کی اس یقین دہانی پر اگرچہ لوگ اطمینان کا اظہار کرنے لگے ہیں لیکن اس کے باوجود لوگوں کو کافی خدشات لاحق ہیں کیونکہ سرمائی ایام انتہائی کٹھن ہوتے ہیں ۔ان میں کانگڑی کویلے کی بھی ضرورت پڑتی ہے کانگڑیوں کی بھی ضرورت ہوتی ہے ۔کانگڑیاں انتہائی مہنگی کردی گئی ہیں کویلے فی بوری کی قیمت پانچ سو سے زیادہ ہے ۔دالیںاور سوکھی سبزیاں بھی سونے کے بھاﺅ بکتی ہیں ۔غرض جیسا کہ پہلے ہی اس بات کا تذکرہ کیا گیا ہے کہ سرما اپنے ساتھ بے شمار مصائیب لاتا ہے اسلئے لوگوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوے حکومت کو ایسے اقدامات اٹھانے ہونگے جن سے مشکلات کم ہوسکیں ۔اگرچہ سردیوں یا برفباری پر قابو پانا کسی کے بس کی بات نہیں لیکن حکومت اتنا تو ضرور کرسکتی ہے کہ لازمی اشیاءکی فراہمی یقینی بنادی جاے گی اور جو لوگ ناجائیز منافع خوری کے مرتکب ہونگے ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جانی چاہئے تاکہ دوسرے لوگ عبرت حاصل کرسکیں ۔سرما میں ایک طرف جہاں سردیوں ،برفباری اور بیماریوں سے لوگ پہلے ہی پریشان کن صورتحال سے دوچار ہوتے ہیں تو دوسری طرف بعض عناصر لوگوں کی مجبوریوں کا ناجائیز فایدہ اٹھا کر ان کو لوٹنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے ہیں اسلئے حکومت کو چاہئے کہ وہ ایسے عناصر کی سرکوبی کرکے عوام کو ایسے عناصر سے بچائے ۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

بی ایس ایف نے بین الاقوامی سرحد پر دو پاکستانی ڈرون مار گرائے

کیسے 19ویں صدی کی سکھ سلطنت ایک طاقتور طاقت کے طور پر ابھری جس نے ہندوستان کی تاریخ کو تشکیل دیا

کشمیرگلوکارارجیت سنگھ بالی ووڈ میں پلے بیک سنگر کے طور پر’’ڈیبیو‘‘ کرنےکیلئےتیار

اسی بارے میں

چینی ساخت کے پاکستانی ڈرون بی ایس ایف نے مار گرایا
تازہ ترین خبریں

بی ایس ایف نے بین الاقوامی سرحد پر دو پاکستانی ڈرون مار گرائے

07 اگست 2023
کیسے 19ویں صدی کی سکھ سلطنت ایک طاقتور طاقت کے طور پر ابھری جس نے ہندوستان کی تاریخ کو تشکیل دیا
ثقافت

کیسے 19ویں صدی کی سکھ سلطنت ایک طاقتور طاقت کے طور پر ابھری جس نے ہندوستان کی تاریخ کو تشکیل دیا

27 اپریل 2023
کشمیرگلوکارارجیت سنگھ بالی ووڈ میں پلے بیک سنگر کے طور پر’’ڈیبیو‘‘ کرنےکیلئےتیار
تازہ ترین خبریں

کشمیرگلوکارارجیت سنگھ بالی ووڈ میں پلے بیک سنگر کے طور پر’’ڈیبیو‘‘ کرنےکیلئےتیار

04 جنوری 2023
سُروں کی رانی لتا منگیشکر کووڈ سے زندگی کی جنگ ہار گئیں
قومی

سُروں کی رانی لتا منگیشکر کووڈ سے زندگی کی جنگ ہار گئیں

06 فروری 2022
توسہ میدان میں سیاحتی فیسٹول کا اِنعقاد
تازہ ترین خبریں

توسہ میدان میں سیاحتی فیسٹول کا اِنعقاد

01 دسمبر 2021
اہلیہ کو بازار میں بھول کر دفتر جانا شوہر کو مہنگا پڑ گیا
بین اقوامی

اہلیہ کو بازار میں بھول کر دفتر جانا شوہر کو مہنگا پڑ گیا

10 اکتوبر 2021
Next Post

(سردیاں ،بارشیں اور برفباری لوگوں کی مشکلات میں اضافہ)

اہم خبریں

ایل جی سنہا نے پنچایت ڈھوک وزیراں میں ’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘ میں شرکت کی

سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع

مسلح افراد نے بینک سے 18.85 کروڑ روپے لوٹ لئے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

ثقافت

(سردیاں ،بارشیں اور برفباری لوگوں کی مشکلات میں اضافہ)

05 نومبر 2021
السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد
صحت

السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد

21 اگست 2022
 وکشت بھارت سنکلپ یاترا کے تحت2.7 لاکھ پنچایتوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ انوراگ ٹھاکر
تازہ ترین خبریں

 وکشت بھارت سنکلپ یاترا کے تحت2.7 لاکھ پنچایتوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ انوراگ ٹھاکر

24 نومبر 2023
(فضول خرچیوں والی شادی کلچر کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے )
ادارتی

(فضول خرچیوں والی شادی کلچر کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے )

06 اگست 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔