ADVERTISEMENT
گیارہ سیاح زخمی ، پولیس نے کیس درج کیا
سرینگر 06مئی/ کھڈونی کولگام میں سیاحوں سے بھری ایک گاڑی کوحادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گیارہ ٹوریسٹ زخمی ہوئے۔ کھڈونی کولگام میں ہفتے کے روز ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں اُس وقت گیارہ سیاح زخمی ہوئے۔ معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی سیاحوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا جہاں پر سبھی کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
ADVERTISEMENT













